عالمی میڈیا نے مودی کی مزید چھترول کردی

Ilyas Mohammad Hussain
Print Friendly, PDF & Email

تحریر: الیاس محمدحسین
نیو یارک کے ایک امریکی اخبارنے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں خبردار کرتے ہوئے تجزیہ کیاہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کا خدشہ موجود ہے اور کشیدگی میں کمی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی میں ٹرمپ انتظامیہ نے زبانی بیانات دینے کے علاوہ کچھ نہیں کیامقبوضہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کئے بغیر دونوں ملکوں میں خوف ناک صورت حال کا سامنا رہے گا اور آئندہ محاذ آرائی انتہائی خطرناک ترین ہوگی۔ دونوں ملکوں میں تعلقات بہتر کرنے کے لئے عالمی کردارضروری ہے۔نیویارک ٹائمز نے بالا کوٹ میں گرائے گئے پے لوڈ سے ہلاکتوں کا بھارتی دعویٰ بھی مشکوک قرار دے دیا ہے۔سیٹ لائٹ سے لی گئی تصاویر سے بھی یہی ثابت ہوا کہ پاکستانی علاقوں میں ٹارگٹ کرکے کئی افراد کو ہلاک کرنے کا بھارتی فضائیہ کا دعویٰ غلط ہے۔ بھارت نے دعویٰ کیا تھا کہ کالعدم تنظیم جیش محمد کے ٹرینگ کیمپ پر حملہ کیا گیا جس میں 200 سے زائد مبینہ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ نریندر مودی حکومت تاحال مقامی میڈیا اور عالمی برادری کو ہلاکتوں کا ثبوت فراہم نہیں کر سکی ہے۔اس حوالے سے بھارتی ایئرچیف کا کہنا تھا فضائیہ کا کام ٹارگٹ کو نشانہ بنانا ہے ہلاکتیں کا جواب دینا مودی سرکار کا کام ہے۔بھارتی فضائیہ کی در اندازی کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہو گئے ہیں۔ پاک فضائیہ نے 27 فروری کو بھارتی طیارہ مارگرایا تھا جس کے بعد بھارتی بحریہ نے بھی پاکستان کی سمندری حدودکی خلاف ورزی کی امریکی میڈیا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انڈین وزیراعظم نریندر مودی پاک بھارت کشیدگی کو دوبارہ بڑھاوا دے سکتے ہیںکیونکہ انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی کی عسکریت پسندی اور بھارتی اینکرز جلتی پر تیل ڈال رہے ہیں لیکن دوسری جانب حالیہ کشیدگی میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے ایک مدبر ہونے کا ثبوت دیا۔ایک اور معروف امریکی خبررساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارتی میڈیا اور انتہا پسند ہندو پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کے درپے ہیں جبکہ ادھر نریندر مودی نے کشمیریوں پر ظلم کر کے مسئلہ کشمیر کو عالمی مسئلہ بنا دیا ہے۔ گزشتہ دنوں بھارتی سٹیبلشمنٹ کو پاکستان کے ہاتھوں شدید خفت کا سامنا کرنا پڑا جب پاکستان نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی طیاروں کو مار گرایا جبکہ ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا تاہم بھارت نے بے بنیاد دعویٰ کیا کہ ہم نے پاک فضائیہ کا F-16 مار گرایا ہے جسے پاکستان مسترد کر دیا اور کہا کہ کارروائی میں ایف سولہ استعمال ہی نہیں کیا گیا۔ہ مودی سرکار کی جانب سے پاکستان پر ایف 16 کے استعمال کا راگ ا لاپنے کے بعد اب امریکا نے وضاحت کر دی ہے کہ پاکستان سے ایف 16 طیارے کے استعمال سے متعلق کوئی رابطہ نہیں کیا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے پاکستان کو اپنے دفاع کیلئے ایف 16 طیاروں کے استعمال سے نہیں روکا جا سکتا۔ پاکستان نے 27 فروری کو بھارت کے خلاف ایف 16 طیارہ استعمال نہیں کیا، پاکستان نے ایف 16 طیارے اپنے دفاع کیلئے خریدے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے پاکستان میں کالعدم تنظیم کی عمارت کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا جو کہ بے بنیاد ثابت ہوا اور بھارت اس حوالے سے کوئی بھی ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہا۔تاہم یہ سفر یہیں ختم نہیں ہوا جس کے بعد بھارت کو ایک اور بڑی سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔بھارت کو فضائی محاذ کے بعد سمندر کے محاذ میں بھی ناکامی کا اس وقت سامنا کرنا پڑا جب پاکستانی بحریہ نے بھارتی آبدوز کو سمندر میں ڈھونڈ نکالا اور اسے پسپا ہونے پر مجبور کر دیا اور اس کی ویڈیو بنا کر جاری کر دی۔ لو ایک اور مزے دار بات سن لیجئے جس سے اندازہ لگایا جاسکتاہے بھارت میں انتہاپسندی کس حدتک پہنچ گئی ہے بھارت کی حکمران جماعت کے ایک وزیر نے تجویز دی ہے کہ اپوزیشن کے جو رہنما پاکستان پر کئے گئے حملے پر سوالات اٹھائیں‘ انہیں اگلے مشن کے دوران جنگی طیاروں کے نیچے باندھ کر بم کی طرح پھینک دینا چاہئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے نائب وزیرخارجہ وی کے سنگھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں اگر بھارت دوبارہ اسی طرح کا کوئی حملہ کرے تو اپوزیشن کے جو لوگ سوالات اٹھا رہے ہیں‘ انہیں طیاروں کے نیچے باندھ دینا چاہئے تاکہ وہ ٹارگٹ کوخود دیکھ سکیں اس سے بم پھینکتے وقت نہ صرف وہ ٹارگٹ کو دیکھ سکیں گے بلکہ واپس آنے سے پہلے انہیں بھی بم کی طرح گرایا جا سکے گا ادھر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈرز کانفرنس کے اجلاس میں پاک فوج کے جوانوں کو کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کا حکم دیا اور کہا کہ کوئی بھی خطرہ یا رکاوٹ ہمیں ترقی سے نہیں روک سکتے انہوںنے واضح کردیاہے کہ پاکستان امن ، استحکام اور ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے ، کسی بھی جارحیت یا مہم جوئی کی صورت میں مادر وطن کا بھر پور دفاع کیا جائے گا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر جاری ہے ، بھارت ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے عالمی برادری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔قدرت پاکستان پر بڑی مہربان ہے شایداسی لئے بھارت اپنے جنگی جنون کے باوجود پاکستانی معیشت کا کچھ نہیں بگاڑ سکا پاکستان کے زرِ مبادلہ ذخائر میں زبردست اضافہ، پاکستان کے کل زرمبادلہ ذخائر 14 ارب 95 کروڑ ڈالرز کی سطح تک پہنچ گئے. تفصیلات کے مطابق پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے مطابق پاکستان کے مجموعی زرِ مبادلہ ذخائر میں 14 کروڑ ڈالرز کے اضافے کے بعد 14 ارب 95 کروڑ ڈالرز ہو گئے ہیں. اسٹیٹ بنک نے بتایا ہے کہ پاکستان کے مجموعی زرِ مبادلہ ذخائرمیں جمعرات کے روز اضافہ ہوا ہے. پاکستان کے مرکزی بینک کے ذخائر 8 کروڑ ڈالرز کے اضافے سے 8 ارب 11 کروڑ ڈالرز ہو گئے ہیں. جبکہ کمرشل بنکوں میں 6 ارب 83 کروڑ ڈالرز موجود ہیں. ڈالر کی قیمت ایک دم زیادہ ہو جانے کی وجہ سے زرمبادلہ کے زخائر میں کمی آئی تھی لیکن اب چین اور سعودی عرب کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے اعلان اور معاہدوں کی وجہ سے ڈالر کی قیمت مستحکم ہوئی ہے. اس کے علاوہ پاکستان کی ہیوی انڈسٹری کے شیئرز کی قیمت میں تب اضافہ دیکھنے میں آیا جب جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی حالیہ کاروائی کے بعد اسے بنانے والی کمپنی کے شئیرز کی قیمت بڑھی. ان تمام عوامل کی وجہ سے پاکستان کی معاشی حالت بہتر ہوئی ہے. جبکہ برطانوی،خلیج اور یورپین میڈیا نے بھی بھارت کے رویہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اسے جنوبی ایشیاءکےلئے خطرناک قراردیاہے کہ دونوںممالک بارودے ڈھیرپر بیٹھے ہوئے ہیں یہ آگ سلگی تو نہ جانے کتنے گھر اس کی زدمیں آسکتے ہیں کیونکہ مودی لاشوں پر سیاست کرکے الیکشن میں جیت یقینی بنانا چاہتے ہیں جس پر وہ بری طرح ناکام ہوگئے ہیں۔

Short URL: http://tinyurl.com/y6rx25kd
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *