پاکپتن: یوم عاشور کا مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ علی رضا ہسپتال روڈ سے برآمد ہو کر ساہیوال روڈ پر اختتام پذیر ہوا

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن(ایف یو نیوز)حضرت امام حسینؓ کا یوم شہادت مذہبی عقیدت واحترام سے منایاگیا یوم عاشور کا مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ علی رضا ہسپتال روڈ سے برآمد ہو کر ساہیوال روڈ پر اختتام پذیر ہوا تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں حضرت امام حسین کا یوم شہادت بھر پور مذہبی عقیدت واحترام سے منایا گیا یوم عاشور کا مرکزی جلوس سر پرست انمن حسینیہ سید مروت حسین زیدی کی قیادت میں مرکزی امام بارگاہ علی رضا سے برآمد ہوا جلوس کے شرکاء نے زنجیر زنی نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کی اس موقع پر تعزیہ زوالجناح اور علم کی زیارت بھی کی گئی جلوس اپنے روائیتی راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارہ ساہیوال روڈ پر اختتام پذیر ہوا اور شام کو مجلس شام غریباں برپا کی گئی۔

Short URL: http://tinyurl.com/jdd63hk
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *