جھنگ میں پہلی بار موبائل ہیلتھ سروس کا آغاز

Print Friendly, PDF & Email

جھنگ (حبیب الرحمن) محکمہ صحت کی جانب سے جھنگ میں پہلی بار موبائل ہیلتھ سروس کا آغاز کیا گیا۔اس ہیلتھ سروس کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے ایک ایمبولینس چلائی گئی ہے جسے مکمل ڈسپنسری کا درجہ حاصل ہے۔اس ایمبولینس میںموجود ایک ایم بی بی ایس ڈاکٹر، دو ڈسپنسرز اور ایک لیڈی ہیلتھ وزیٹر سمیت چھ افرادپر مشتمل عملہ جھنگ کے دور افتادہ علاقوں میں مریضوں کا علاج کرنا شروع کر دیا ہے۔ایمبولینس میں بخار، کھانسی، پھوڑے پھنسی، نزلہ زکام، خارش، حفاظتی ٹیکہ جات پولیو کے قطرے، خاندانی منصوبہ بندی اور مانع حمل کی تمام ادویات کے ساتھ ساتھ آکسیجن سلنڈر اور وائرلیس سیٹ بھی ہر وقت موجود ہوتے ہیں۔آج سے کام شروع کرنے والی محکمہ صحت کی یہ موبائل سروس شہر اور گردو نواح کے مختلف دیہی علاقوں میں جا کر مقامی لوگوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کر ے گی اور مریض کی حالت زیادہ خراب ہونے پر فوری طور ایمبولینس میں موجود وائرلیس سیٹ کے ذریعے طبی عملہ ریسکیو 1122 کو اطلاع دے گا تاکہ مریض کو فوری طور پرڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال یا قریبی طبی مرکز میں منتقل کیا جا سکے۔محکمہ کے مطابق اس سروس کو زیادہ تر کچی آبادیوں، غریب بستیوں اور جھنگ سٹی کے گردو نواح میں بھجوایا جائے گاتاکہ ان علاقوں کے مکینوں کو فوری طور پر طبی سہولیات فراہم ہو سکیں۔ایمبولنس میں موجود عملہ کو بھی باری باری تبدیل کیا جائے گا تاکہ مسلسل کام کرنےسے ایک ہی ٹیم پر کام کے بوجھ میں اضافہ نہ ہو۔Mobile Health Service 2

Short URL: http://tinyurl.com/j7czy6k
QR Code: