تعلیما ت غوث اعظم پر عملدرآمد سے انتہا پسندی و دہشتگردی کو شکست دی جا سکتی ہے ، علامہ مفتی محمد عبد المالک لقمانوی

Print Friendly, PDF & Email

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) سالانہ عظیم الشان عرس غوث اعظمؓ ادارہ مصباح القرآن میں علامہ مفتی محمد عبد المالک لقمانوی کے زیر سرپرستی انجام پذیر ہوا ۔ جس میں کثیر تعداد میں علماء و مشائخ حفاظ اور ثناء خوان مصطفی نے بھرپور شرکت کی ۔ میزبانی کے فرائض سربراہ ادارہ مصباح القرآن الشیخ مصباح المالک لقمانوی نے سرانجام دیے ۔ جبکہ اس موقع پر مفتی عبد الرسول منصور الازہری ، مفتی منیر احمد الازہری ، علامہ مفتی نصیر اللہ نقشبندی، علامہ راشد المالک لقمانوی،علامہ مفتی سید ظفر اللہ شاہ، علامہ ضیاء الاسلام ہزاروی ، ڈاکٹر انوارالمالک لقمانوی، علامہ عبد المجید قادری فیض پو ری ، علامہ نیاز احمد صدیقی،صاحبزادہ حسنین رضا صدیقی ، صاحبزادہ صوفی شاہد اختر، الحاج محمد رمضان، سید رشید حسین شاہ، صوفی نذیر حسین نقشبندی، قاری محمد امین چشتی، حافظ قاسم صدیق چشتی، قاری عبد الغفور، خالد محمود خان، مولانا محمد طفیل ، حاجی قمر زمان، محمد حمزہ قمر قادری،الحاج محمد طا رق لوہار، حافظ حسان عارف، مرزا محمد ارشد، ملک محمد فیا ض اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ تعلیما ت غوثیہ کی روشنی میں موجودہ دور میں پھیلنے والی دہشت و وحشت کو باآسانی شکست دی جا سکتی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ تصوف اور صوفیاء کی تعلیما ت میں امن و محبت کا پیغام نمایا ں دکھائی دیتا ہے ۔ شریعیت ہو یا طریقت کسی بھی جہد میں انتہا پسندی شدت اور دہشتگردی کی اجازت ہرگز دکھائی نہیں دیتی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ دور حاضر میں حضرت غوث اعظمؓ کی سب سے نمایا ں تعلیمات میں سرفہرست حق و صداقت کو عام کردیا جا ئے تو تمام فتنو ں اور اضطراب سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتاہے ۔ انہو ں نے کہاکہ جھوٹ فریب اور بد یا نتی پر مبنی معاشرہ کبھی بھی پرامن اور آرام و سکون کا متحمل نہیں ہوسکتاہے ۔ اس موقع پر حق بات کے پھیلا ؤ اور باطل کی روک تھام کے حوالہ سے مو ئثر پیغامات دیے گئے ۔اقوام عالم میں امن و آشتی اور سکون کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں جبکہ عرس پاک کے اختتام پر لنگر غوث اعظمؓ بھی تقسیم کیا گیا ۔

Short URL: Generating...
QR Code: