ڈاکٹر صاحب فاروق آباد اَپ ڈیٹس کو ترقی کی معراج تک پہچانے کی کوششوں میں مصروفِ عمل ہیں: میر افسر امان

Print Friendly, PDF & Email

السلام علیکم!
ڈاکٹر ایم اے قیصرؔ صاحب سے میری کافی پرانی شناسائی ہے۔ اکثر ان سے فون پر بات چیت بھی ہوتی رہتی ہے۔ میرے کالم کئی اخبارات، رسائل اور ویب سائٹس پر شائع ہوتے ہیں۔ شروع میں ای میل کرنے میں ڈاکٹر صاحب نے میری رہنمائی فرمائی۔ میں جب ای میل کرتا تھا تو ای میل کے ٹو (To) والے خانے پر سب کے ای میل ایڈریس پوسٹ کر دیتا تھا۔ مجھے ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ اس کے نیچے ایک خانہ بی سی سی (bcc) کا بھی ہے۔ آپ اس پہ کلک کر کے ایڈریس پوسٹ کیا کریں۔ اس طرح سب کی بجائےعلیحدہ علیحدہ جگہ پر آپ کا مضمون جائے گا۔ پھر میں آج تک ایسا ہی کر رہا ہوں۔ اس طرح ڈاکٹر میرے استاد محترم ٹھہرے۔ ڈاکٹر صاحب نے فاروق آباد اَپ ڈیٹس کو کافی ترقی دی۔ اب اس میں مقامی اور بین الااقوامی خبریں، کھیل، شوبز، سائنس و ٹیکنالوجی کی خبریں، خصوصی رپورٹس، انٹرویو، کتابوں پر تبصرے، کہانیاں، افسانے اور شاعری کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ ہم کالم نگاروں کے نام سے سارے کالمز ایک ہی جگہ جمع کر دیے گئے ہیں۔ قاری اپنے پسندیدہ کالم نگار کے کالم ایک ہی جگہ پڑھ سکتا ہے۔ جب فاروق آباد اَپ ڈیٹس ویب میں کسی کالم نگار کا کالم شائع ہوتا ہے تو اس کی کالم نگار کو باقاعدہ اطلاع دی جاتی ہے۔ اس سے کالم نگار اور فاروق آباد اَپ ڈیٹس کا رابطہ برقرار رہتا ہے۔ فاروق آباد اَپ ڈیٹس ایک مکمل اور کسی بھی بڑی ویب سے مقابلے کی پوزیشن میں آ گئی ہے۔ میں ہماری ویب کے چیف ایکذیکٹیو جناب ابرار احمد صاحب کے ساتھ کئی ملاقاتیں اور میٹنگ کر چکا ہوں۔ ہماری ویب کے شعبہ (رائٹرز کلب) کا نائب صدر اور جب سے کراچی سے اسلام آباد شفٹ ہوا ہوں، اسلام آباد چیپٹر کا بھی نائب صدر ہوں۔ ابرار صاحب نے ہماری ویب کو ترقی کی معراج پر پہنچایا ہوا ہے۔ کئی کالم نگاروں کی ای بک بھی تیار کی ہیں ۔ ان میں سے کئی کی آرٹس کونسل کراچی میں رونمائی بھی کرائی ہے۔ اس میں ملک کے مایہ ناز شاعر، محقق، ادیب اور کتابوں کے مصنف جناب انصاری صاحب بھی شریک ہوتے رہے ہیں۔ بلکہ وہ ہماری ویب رائٹرز کلب کے سرپرست اعلیٰ بھی ہیں۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ ڈاکٹر صاحب بھی فاروق آباد اَب ڈیٹس کو ترقی کی معراج تک پہچانے کی کوششوں میں مصروفِ عمل ہیں۔ ڈاکٹر صاحب ماہانہ رسالہ نئی لگن بھی شائع کر رہے ہیں۔ فاروق آباد اَپ ڈیٹس اور ماہنامہ نئی لگن ایک عرصہ سے اُردو ادب کی خدمت کر رہے ہیں۔ اب معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر صاحب فاروق آباد اَپ ڈیٹس کے پانچ سال مکمل ہونے پرپانچویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ میں ان کی خوشیوں میں برابر کا شریک ہوں۔ میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کی فارووق آباد اَپ ڈیٹس دن دُگنی رات چوگنی ترقی کرے، آمین!
میر افسر امان، اسلام آباد
سینئر کالمسٹ ۔ تجزیہ کار

Short URL: http://tinyurl.com/y5tfhwhu
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *