پنجاب حکومت لیبر دشمن پالیساں ترک کر دے ورنہ مزدور سڑکوں پہ آ جائیں گے:چوہدری خوشی محمد کھوکھر

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد (ایف یو نیوز) آل پاکستان ایریگیشن لیبر یونین کے عہدیداران کا ایک خصوصی تعزیتی اجلاس زیر صدارت چوہدری خوشی محمد کھوکھر بنگلہ نہر فاروق آباد منعقد ہوا جس میں مقامی ممبران نے شرکت کی اجلاس میں چوہدری خوشی محمد کھوکھر کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے مغفرت اور بلندی درجات کیلئے فاتح خوانی کی گئی اجلاس میں حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ کلر کوں کی طرح باقی ماندہ فیلڈ ورکرز ،ورکشاپس اور دیگر ملازمین کے سکیلز میں 6سکیل تک کی اَپ گریڈیشن کی جائے تاکہ سوتیلے سلوک کا خاتمہ ہو اس موقع پر قرار داد پا س کرکے مطالبہ کیا کہ بجٹ کے موقع پر کمر توڑ آسمان سے باتیں کرتی بے لگام مہنگائی کے مطابق تنخواہوں پنشنوں اور الاؤنسوں میں اضافہ کیا جائے تاکہ ورکرز کو منظور شدہ وردیاں ،پگڑیاں اور ضرورت کے مطابق ٹی اینڈ پی فراہم کی جائے اور واجبات دیئے جائیں چوہدری خوشی محمد کھوکھر نے مزید کہا کہ ایریگیشن لیبر یونین اپنے ورکرز کے حقوق کیلئے ہمیشہ کی طرح صف اول پر جنگ کرتی رہے گی پنجاب حکومت لیبر دشمن پالیساں ترک کر دے ورنہ مزدور اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر آنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/jjvc66x
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *