افسوس آج کا دن یوم مزدورکا دن ہے مگر مزدور آج بھی کام کر رہا ہے: میاں محمد اشرف

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن ( بیورورپورٹ) انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی رجسٹرڈ کے صدر میاں محمد اشرف بھدرونے کہا ہے کہ افسوس آج کا دن یوم مزدورکا دن ہے مگر مزدور آج بھی کام کر رہا ہے سرکاری آفسران آج بھی مزدور کے نام پر چھٹی منا رہے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم مزدور کے موقع پر جاری کئے گئے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مزدوروں کو اپنی سیاسی جدجہد کا عمل شروع کرتے طبقاتی سیاست کرنی چاہئے تاکہ مزدوروں اور کسانوں کے حقوق کی پامالی نہ ہو آج مزدور کی اجرت اتنی بھی نہیں کہ وہ دو وقت کی روٹی پوری کر سکے اس استحصال کو ختم کرنے کے لئے مزدور کو خود بھی آگے آنا ہوگا انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی رجسٹرڈ کے صدر میاں محمد اشرف بھدرو نے مزدوروں کسانوں کے حقوق کے لئے ہمیشہ اس طرح آواز بلند کرنے کا عزم کیا ۔

Short URL: http://tinyurl.com/y34quf3w
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *