اللہ مغفرت کرے

Print Friendly, PDF & Email

جی بھر کر مذمت کرو رو رو کر بھڑاس نکالو۔ماتم کرو سر پیٹو بال نوچو سینہ کوبی کرو ۔اب تو شائد ایسا کرنے کے ہم عادی ہو چکے ہیں۔رو رو کے تو آنسو بھی ختم ہوئے ہیں اب تو آنکھوں سے آنسو بھی نہیں بہتے ۔ایک آنسو اپنے تھے وہ بھی چھن گئے۔پتھر کے دور کی طرف لے جانے والوں نے اپنا وعدہ سچ کر دکھایا ہم واپس وہی لوٹ رہے ہیں جہالت اور گمراہی کی طرف اور ان کے وعدوں کو سچ کرنے والے کوئی غیر نہیں اپنوں کے ہاتھوں یہ آشیاں برباد ہوا۔ ہمارا سودا تو نائن الیون کے ساتھ ہی ہو چکا ہے ایک ایک پاکستانی کی قیمت وصول کی گئی ہے یہ معلوم نہیں کہ کس کی کہاں باری آئیگی۔پنے کئے کا کوئی علاج نہیں بس اتنا یاد رکھو کہ ایسی فلمیں بار بار چلائی جاتی ہیں ۔اور چلنے کے بعد وہی کمنٹس کچھ نئے انداز کے ساتھ جو پہلے ہو چکے ہوتے ہیں اخباروں کے لئے جاری ہوتے ہیں ۔۔ہم چین سے نہیں بیٹھنگے کیسے چین سے بیٹھ سکتے ہیں روز جو مرتے ہیں ۔۔۔ہم دبنے والے نہیں۔ کیسے دبے گے اب تو دبنے کی گنجائش ہی باقی نہیں رہی ۔سانحہ کوئٹہ کے شہیدو آپ لوگ تو سانحہ میں شہید ہو کے مظلوم بن گئے ہم تو زندہ لاشیں ہیں اور مظلوم و بے بس بس اللہ کے حضور دعا ہی باقی رہ گئی ہے اللہ مغفرت کرے آمین

Short URL: http://tinyurl.com/h5bhb9d
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *