مقبول بٹ شہید نے کشمیری قوم کے اقتدار اعلیٰ کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا،سردار شوکت علی کشمیری

Print Friendly, PDF & Email

قوموں کو تقسیم ،تفرقے اور تصادم سے بچانے کے لیے انکے بنیا دی حقوق میں عدل و انصاف کا راستہ اختیا ر کرنے کی ضرورت ہے
۱۱ فروری تجدید عہد کا دن شہید مقبول بٹ کے نظریہ خود مختاری کو اپنا تے ہو ئے ہی کشمیری اپنی آخری منزل آزادی حاصل کر سکتے ہیں


برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) مقبول بٹ شہید نے کشمیری قوم کے اقتدار اعلیٰ کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ، قوموں کو تقسیم، تفرقے اور تصادم سے بچانے کے لیے انکے بنیا دی حقوق میں عدل و انصاف کا راستہ اختیا ر کرنے کی ضرورت ہے ، 11 فروری تجدید عہد کا دن شہید مقبول بٹ کے نظریہ خود مختاری کو اپنا تے ہو ئے ہی کشمیری اپنی آخری منزل آزادی حاصل کر سکتے ہیں ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر چیئرمین یو نا ئیٹڈ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی سردار شوکت علی کشمیری نے یہا ں مقامی ہوٹل میں یو کے پی این پی برمنگھم کے عہد یداران اور کارکنان سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پرسردارخالد رفیق خان، ارم کشمیری ، آفتاب خان، قمر خلیل ، مظہر مصطفی، سید ایچ شاہ ، شفیق احمد ، سید منصور حسین شاہ ، محمد ندیم خان، وقار اشرف ، محمد سعید خان اور دیگر بھی موجود تھے ۔ سردار شوکت علی کشمیری نے کہاکہ برادری ازم تفرقوں گروہوں اور تمام تر تقسیموں سے ہٹ کر فلسفہ انسانیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ ہما ری انا پرستی اور خود غرضیو ں نے ہمیں محض تنزلی و پستی اور تباہی و بربادی سے دوچار کیا ہے ۔انہو ں نے کہاکہ مسلم کانفرنس ، جما عت اسلامی اور دیگر جما عتوں نے شہید مقبول کی زندگی میں انکے نظریا ت اور کردار سے اختلاف رکھتے ہو ئے انکی کھل کر مخالفت کی آج انکے بنیا دی دشمن انکے مجا ور بننے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ جے کے ایل ایف آج اپنے آپ کو انکا وارث کہلواتی ہے جبکہ کوئی بھی شہید کے نظریات اور ویثرن سے آشنا نہیں ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ کشمیری قوم کو غلامی سے نجا ت حاصل کرنے کے لیے اپنے حقیقی مشن کو سمجھنا ہو گا ۔ انہو ں نے کہا کہ دنیا میں مکالمہ اور بات چیت کے زریعہ سے ہی مہذب معاشرے کسی بھی تنازعہ یا مسائل کا حل تلا ش کرتے ہیں جنگ وجدل اور تصادم مزید الجھنو ں اور تا ریکیوں میں ڈوبنے کا نام ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ نا انصافی تو ہما رے معاشروں میں یہ ہے کہ عوام کے حقوق کی بات کرنے والوں کو غدار اور ایجنٹ سمجھا جا تا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ آزادی کے متوالوں کا خون کبھی بھی رائیگا ں نہیں جا ئیگا ہمیشہ اخلاص اور حق و صداقت کو ہی فتح نصیب ہو گی ۔

Short URL: http://tinyurl.com/h9rl3ua
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *