اپردیر میں شہید ہونے والے داؤدخیل ضلع میانوالی پاکستان کے عظیم سپوت میجر جنرل ثنااللہ نیازی شہیدکی تیسری برسی

Print Friendly, PDF & Email

داؤدخیل(ذوالفقارخان)وطن کی حرمت اور قوم کی حفاظت کے لیے جان قربان کرنے والے امر ہوجاتے ہیں۔جوان اور جنرل کی قربانی ہمیں نئے جذبے سے روشناس کراتی ہے۔ ہمارا خون آئندہ بھی ملک و قوم کے لیے حاضر ہے۔یہ باتیں اپردیر میں شہید ہونے والے داؤدخیل ضلع میانوالی پاکستان کے عظیم سپوت میجر جنرل ثنااللہ نیازی شہیدکی تیسری برسی کے موقع پر 17ڈویژن 56پنجاب رجمنٹ کے لیفٹینٹ کرنل طارق محمود، شہید کے بڑے بھائی ڈی آئی جی رحمت اللہ نیازی، کرنل ساجد اللہ خان اورمیجرحافظ محمد الیاس، میجر عامر سعید، کیپٹن سکندر اور شہید کے بھائی سابق ناظم امین اللہ خان نے تقریب کے شرکاء اور میڈیا سے گفتگو کے دوران کہیں۔ برطانیہ سے شہید کے بھانجے ڈاکٹر نصراللہ نیازی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جنرل ثنااللہ نیازی پوری قوم کا سرمایہ تھے۔ وہ نڈر کمانڈر کے ساتھ ساتھ ایک عظیم انسان بھی تھے۔تقریب کا آغاز صبح نوبجے شہید کے گھر پر قرآن خوانی سے ہوا۔ بعدازاں نعت خوانی کی گئی۔ بعدازاں تمام شرکاء گارڈآف آنر کی تقریب میں شرکت کے لیے میاں رمدی قبرستان میں میجرجنرل ثنااللہ نیازی شہید کی قبر پر گئے۔ وہاں شہید کی 17 ڈویژن کے لیفٹینٹ کرنل طارق محمود ، شہید کے بھائی ڈی آئی جی رحمت اللہ نیازی، کرنل ساجداللہ خان، میجر حافظ محمدالیاس، میجر عامر سعید، کیپٹن سکندر نے قبر پر سلامی پیش کی اور پھول چڑھائے۔ شہید کی ڈویژن کی 56پنجاب رجمنٹ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ یونٹ کے خطیب شیرسلطان نے سورہ فاتحہ اور قل شریف کے بعد شہید کے درجات کے بلندی کے لیے اور پاکستان کی حفاظت کے لیے خصوصی دعاکرائی۔ بعدازاں شرکاء تقریب کو ظہرانہ دیاگیا۔ اس تقریب میں شہید کے بھائیوں ڈی آئی جی رحمت اللہ نیازی، مدد خان نیازی، سابق ناظم امین اللہ خان، کزن شفقت اللہ نیازی، شفاعت اللہ نیازی، ڈی ایس پی (ر) رفیع اللہ نیازی، سابق نائب ناظم احمد شیرخان،میانوالی سے حمیداللہ نیازی، بھانجے اعظم خان، انورخان،اشرف نیازی، عرفان اللہ خان، کزن غلام حیدرخان، حق نوازخان، اکرام اللہ خان، نعمت اللہ خان،عبدالغفارخان لمے خیل،انجینئر حمیداللہ خان ایڈووکیٹ، ملک عبدالرحمن ایڈووکیٹ،حبیب اللہ خان کامریڈ، گلستان خان بہرام خیل، سیدذیشان نقوی، سید سخاوت حسین کربلائی، حفیظ اللہ نمبردار،محمد رزاق ہمدانی، سابق کونسلر فیض اللہ خان، مظفرخان بہرام خیل، کریم داد خان علاول خیل ،کونسلر ظفراللہ خان چوہدری سمیت درجنوں افراد نے شرکت کی اور شہید کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔یاد رہے کہ تقریب میں 17 ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈر میجر جنرل نادر خان نے شرکت کرنا تھی مگر بعض پیشہ وارانہ مصروفیات کی بدولت شریک نہ ہوسکے۔

1,438 total views, 6 views today

Short URL: //tinyurl.com/j8mrp5y
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *