ضلع میں جشن آزادی کی مرکزی تقریب کل جناح حال میں منائی جائےگی

Print Friendly, PDF & Email

جھنگ(حبیب الرحمن,تحصیل رپورٹر)ضلع میں جشن یوم آزادی کی مرکزی تقریب کل صبحنو بجے ضلع کونسل کے جناح ہال میں ہو گی۔تقریب کے مہمانان خصوصی ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر غازی امان اللہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہمایوں مسعود سندھو ہوں گے۔تقریب میں منتخب عوامی نمائندے، مختلف محکموں کے افسران، کارکنان تحریک پاکستان اور معززین شہر بھی شرکت کریں گے۔پروگرام کے مطابق آٹھ بج کر 58 منٹ پر سائرن بجائے جائیں گے جس کے بعد ایک منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی جائے گی اور نو بجے قومی پرچم لہرایا جائے گا۔اس موقع پر مختلف سکولوں سے آئے ہوئے طلبہ قومی ترانہ اور ملی نغمے پیش کریں گے جبکہ ضلعی پولیس کا دستہ مارچ پاسٹ کرے گا۔ضلع کی دیگر تحصیلوں شور کوٹ، احمد پور سیال اور اٹھارہ ہزاری میں بھی متعلقہ ٹی ایم اووز کے زیر اہتمام پرچم کشائیکی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق پرچم کشائی کی تمام تقریبات سادگی سے منائی جائیں گی۔

Short URL: http://tinyurl.com/hrsuuof
QR Code: