وزیر اعظم کا دورہ,شورکوٹ میں ایم فور موٹر وے سیکشن کا افتتاح

Print Friendly, PDF & Email

جھنگ(حبیب الرحمن,تحصیل رپوٹر)قوم کو مایوسی کے اندھیروں سے باہر نکالیںگے اور تمام تر مشکلات کاڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔تین سال قبل سفر شروع کیا تھا تو راستہ نہیں ملتا تھا تاہم اب لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کرتے ہوئے ترقی کی شاہراہ پر سفر شروع کر چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نواز شریف نے کیا ہے وہ شور کوٹ تا خانیوال موٹر وےکی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی صورتحال روز بروز بہتر ہو رہی ہے جبکہ اقتصادی صورتحال بھی بہتری کی جانب گامزن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کاشت کاروں اور صنعت کاروں سمیت ہر طبقے کی خدمت کی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ کھاد کی قیمت میں نمایاں کمی کی ہے آنے والے وقت میں مزید کمی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ چین ہمارا قابل اعتماد دوست ہے جس کی مدد سے شاہراہوں کا سلسلہ چین سے گوادر اور کراچی تک جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 17 سال میں کسی کو موٹر وے میں توسیع کا خیال نہیںآج ہم ہی اس منصوبے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔نواز شریف نے کہا کہ اپنے گزشتہ دور حکومت میں ہم اضافی بجلی دنیا کو بیچنے کی باتیں کر رہے تھے لیکن آج ہم خود بجلی کیکمی کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2018 تک بجلی بحران ختم کرنے کے لئے پوری توانائی سے کام کر رہے ہیں۔قبل ازیں وزیر اعظم محمد نوازشریف نے فیصل آباد تا ملتان موٹروے ایم فور کے شورکوٹ تا خانیوال سیکشن کا سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پر گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، وزیر اطلاعات پرویز رشید، چین کے سفیر سن وی ڈونگ اور دیگر اعلی حکام و اراکین اسمبلی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

Short URL: Generating...
QR Code: