لندن: ’دہشت گردی‘ کے دو واقعات میں چھ شخص ہلاک، 30 زخمی

Print Friendly, PDF & Email

برطانیہ میں پولیس کا کہنا ہے کہ دارالحکومت لندن میں سنیچر کی شب دہشت گردی کے دو مختلف واقعات پیش آئے ہیں جن میں چھ افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے ہیں جبکہ تین مشتبہ افراد کو بھی لاک کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور لندن بریج کے علاقے میں ایک وین نے راہگیروں کو کچل دیا جبکہ بورو مارکیٹ میں لوگوں پر چاقو کے وار بھی کیے گئے۔

عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ لندن برج پر لوگوں کو کچلنے کے بعد چاقوؤں سے مسلح کم سے کم تین افراد کو گاڑی سے نکل کر لوگوں کو زخمی کرتے ہوئے بورو مارکیٹ کی جانب دوڑتے ہوئے دیکھا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان مشتبہ افراد کو 10 بج کر آٹھ منٹ پر ملنے والی پہلی مدد کی کال کے آٹھ منٹ کے بعد ہی مار دیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ان افراد نے جعلی خود کش جیکٹس پہنی ہوئی تھیں۔ تاحال ان افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

پولیس کی جانب سے ان دو واقعات کو دہشت گردی کے واقعات قرار دیے جانے سے کچھ ہی دیر قبل وزیراعظم ٹریزامے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ لندن میں پیش آنے والے واقعات کو ‘ممکنہ دہشت گردی’ کے واقعات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ اتوار کو کوبرا کمیٹی کی میٹنگ ہوگی۔

191 total views, 2 views today

Short URL: http://tinyurl.com/yclnk9zo
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...