لاہور بم دھماکہ انتہائی قابل مذمت ہے حکومت عوام کو سیکیورٹی اور تحفظ دینے میں یکسر ناکام ہو چکی ہے: عبدالقیوم پومی

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن (بےورورپورٹ)لاہور بم دھماکہ انتہائی قابل مذمت ہے حکومت عوام کو سیکیورٹی اور تحفظ دینے میں یکسر ناکام ہو چکی ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالقیوم پومی نے یوتھ ونگ کے عہدیداران اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لاہور بم دھماکہ میں 10افراد کی شہادت قابل مذمت اور انتہائی افسوس ناک ہے اور دل خون کے آنسو رو رہا ہے، یہ واقع سیکیورٹی فورسز اور پنجاب حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے مسلم لیگ (ن) کے شبہ روز محنت کر کے بم دھماکوں پر کنٹرول کیا خیبر پختون خوان ، بلوچستان ، کراچی لاہورسمیت پورے پاکستان میں امن امان قائم کرنے میں بھر پور کردار ادا کیا اس ملک کو امن گہوارا بنایا مگر موجودہ مسلط کی گئی حکومت نے معیشت ، مہنگائی، بے روز گاری، لوڈشیڈنگ کے ساتھ امن امان بھی تباہ کر دیا ، انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر قوم سے دھوکا کیا گیا خود پی ٹی آئی کے کارکن اور ممبر صوبائی سر چھپائے پھرتے ہیں اور پبلک مقامات پر ہرزہ سرائی کرتے پھرتے ہیں۔

126 total views, 3 views today

Short URL: //tinyurl.com/yyjb45x9
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *