رمضان بازار میں اشیاء خرید کرنے کی مخصوص مقدار مقرر، رمضان بازار میں خریداری کےلئے سبزیوں اور پھلوں کی پاﺅ ، آدھا کلو اور کلو تک محدود کردی گئی

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن(بےورورپورٹ) رمضان بازار میں اشیاءخرید کرنے کی مخصوص مقدار مقرر ،رمضان بازار میں خریداری کےلئے سبزیوں اور پھلوں کی پاﺅ ،آدھا کلو اور کلو تک محدود کردی گئی ۔ضلعی انتظامیہ رمضان بازاروں میں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام،رمضان بازار افسران کے فوٹو سیشن تک محدود ہوکر رہ گیا، تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے سستے رمضان بازار افسران کے فوٹو سیشن کی حد تک محدود ہوکر رہ گئے ،رمضان بازار میں مارکیٹ کمیٹی نے لاکھوں روپے کی سبسڈی ہڑپ کرنے کا پلان کرتے ہوئے خریداروں کی سبزی و فروٹ کی فراہمی روک رکھی ہے ،خریداری کےلئے سبزیوں اور پھلوں کی پاﺅ ،آدھا کلو اور کلو کے حساب سے مقدار مقرر رکھی ہے ،اسی طرح چینی دو کلو سے زیادہ فراہم نہیں کی جارہی ،چینی کی خریداری کے دوران بقیہ رقم کی بجائے پاﺅڈر جوس کیلثیم کی پڑیاں دی جارہی ہیں شہریوں نے بتایا کہ دور دراز سے خریداری کےلئے جب رمضان بازار پہنچتے ہیں تو یہاں یا تو پھل و سبزی کی ٹوکریاں چھپا لی جاتی ہیں یا پاﺅ ،آدھا کلو اور ایک کلو کی مخصوص مقدار کی صورت میں فراہم کی جاتی ہیں شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب ،کمشنر ساہیوال ودیگر متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

72 total views, 9 views today

Short URL: //tinyurl.com/y2uurql9
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *