اُردو کو قومی زبان بننے میں فاروق آباد اَپ ڈیٹس کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا: شیخ خالد زاہد

Print Friendly, PDF & Email

قابل احترام ڈاکٹر ایم اے قیصرؔ صاحب
السلام و علیکم
ڈاکٹر صاحب یہ آپکی اور آپکی ٹیم کی دلی لگن اور کاوشوں کی بدولت ممکن ہوسکا کہ فاروق آباد اَپ ڈیٹس اپنی پانچویں سیڑھی عبور کرنے میں کامیاب ہونے جا رہی ہے جس کے لئے ہماری جانب سے دلی مبارکباد قبول کیجئے۔ فاروق آباد اَپ ڈیٹس جہاں لکھنے والوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کا کام کر رہی ہے وہیں ایک بہت ہی اہم کام بھی سرانجام دینے میں برسرپیکار ہے اور وہ اہم کام ہے “قومی زبان اردو” کی گرانقدر خدمت ہے، امید کرتا ہوں کہ اُردو کو قومی زبان بننے میں فاروق آباد اَپ ڈیٹس کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ آپ لوگ باقاعدہ اپنے لکھنے والوں کی کتابیں شائع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ہم بھی ان خوش نصیبوں میں سے ایک ہونگے۔
ڈاکٹر صاحب، آپ سے ایک درخواست ہے کہ اپنے باقاعدہ لکھنے والوں کیلئے کسی قسم کے وظیفے کا بھی اعلان کریں، اگر ممکن ہوسکے تو۔
خیر اندیش
شیخ خالد زاہد
قلم سے قلب تک

Short URL: http://tinyurl.com/y3hst5o7
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *