ملک کی معاشی ترقی میں مزدور کا کلید ی کر دار ہے اور ملکی ترقی کیلئے مزدورں کے مسائل حل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں: ای ڈی او فنانس اعتزاز حسین

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن(ایف یو نیوز)ملک کی معاشی ترقی میں مزدور کا کلید ی کر دار ہے اور ملکی ترقی کیلئے مزدورں کے مسائل حل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں ، تمام متعلقہ اداروں کے افسران بھٹہ مزدوروں کے مسائل ترجیحی بنیادو ں پر حل کریں ، حکومت کی طرف سے بھٹہ مزدورں کے مسائل حل کرنے کیلئے جو گائیڈ لائن دی گئی ہے اس پر من وعن عمل درآمد کیا جائے ، تمام ادارو ں کے افسران اپنے اپنے دائرہ کار میں بھٹہ مزدوروں کے مسائل حل کریں ، ان خیالات کا اظہار ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ اعتزاز حسین نے ڈی وی سی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا ، اجلاس میں اسٹنٹ ڈائر یکٹر ایجو کیشن بشیر احمد ، ڈی آئی او سید سلمان حسین ، ڈی او لیبر / فوکل پر سن نادر فرید خان ، بھٹہ خشت کے نمائندے سمیت دیگر متعلقہ ادارو ں کے افسران بھی مو جو دتھے ، ڈی او لیبر / فوکل پر سن نادر فرید خان نے بھٹہ مزدورں کے مسائل حل کرنے کے سلسلہ میں کیے گئے اقدامات کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ، ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ اعتزاز حسین نے کہا کہ بھٹہ مزدور ں کو پوری اجرت دلوانے کے سلسلہ میں محکمہ لیبر اپنی تو انائیا ں صرف کرے، آجر اور آجیر کے درمیان مثالی تعلقات کیلئے ضروری ہے کہ محنت کش کو اسی کی محنت کا پورا معاو ضہ دیا جائے اور یہ معاو ضہ اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کیا جائے ، بھٹہ مزدور ں کو سو شل سیکورٹی کارڈ کے اجرا ء کیلئے بھی اقدامات کیے جائیں ۔

Short URL: http://tinyurl.com/je5zkq5
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *