ریاست جمو ں و کشمیر سے فوجی انخلا ء اور کشمیریوں کے حق خواد ارادیت با رے برطانوی حکومت میں پٹیشن دائر

Print Friendly, PDF & Email

مسئلہ کشمیر کوئی مذہبی یا سیاسی اختلا ف نہیں بلکہ دوکڑوڑ انسانی جانوں کی فطر ی آزادی اور انسانی حقوق کا مسئلہ ہے، مرزا صدیق ، نجیب افسر


برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) مسئلہ کشمیر کوئی مذہبی یا سیاسی اختلا ف نہیں بلکہ دوکڑوڑ انسانی جانوں کی فطر ی آزادی اور انسانی حقوق کا مسئلہ ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر کشمیری رہنماؤ ں نے یہا ں برمنگھم سٹی کونسل چیمبر ہال میں حالیہ مقبو ضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور کشمیریو ں کے حق خودارادیت کو تسلیم کرنے با رے برطانوی حکومت میں دائر کردہ پٹیشن کو عوام الناس میں متعارف کروانے کے حوالہ سے ایک اہم تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض ڈائر یکٹر جمو ں و کشمیر لبریشن کونسل نجیب افسر نے سرانجام دیے ۔ بزرگ کشمیری رہنما محاز رائے شماری مرزا محمد صدیق بطو ر مہمان خصوصی شامل ہو ئے جبکہ اس موقع پر سنیئر کشمیری قائدین مرزا محمد اسلم، زبیر انصاری ،خواجہ انعام الحق ، خواجہ محمد سلیمان ، رعنا شمع نذیر ، کونسلر فاضل چو ہدری ، کونسلر عنصر علی خان، کونسلر ذاکر اللہ ، نا ظم بھٹی، ظفر قریشی ، حاجی یعقوب ، چو ہدری خادم حسین، راجہ محمد یسین اور دیگر کشمیری سیاسی جما عتو ں کے نمائندگان اور سماجی قا ئدین نے اپنی اپنی رائے اور تجا ویز پیش کیں ۔ کشمیری رہنماؤ ں کا کہنا تھا کہ جمو ں و کشمیر لبریشن کونسل کے زیر اہتمام پٹیشن کو زیادہ سے زیادہ کشمیری با شندے دستخط کریں اس کی کامیابی سے تحریک آزادی کشمیر کو بے پناہ تقویت پہنچے گی ۔ انہو ں نے کہاکہ کشمیری بھا ئیو ں کی مشکلا ت اور مصائب والم کو مد نظر رکھتے ہو ئے ہمیں باہمی اتفا ق و اتحا د کے ساتھ ایک منظم لا ئحہ عمل اختیا ر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھا رتی فوج کی طرف سے ڈھا ئے جا نے والے مظالم کوترجیحی بنیا دوں پر روکا جا سکے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر گذشتہ 70 سال سے سرد خانے کا شکا ر بنا ہو ا ہے لیکن جمو ں و کشمیر لبریشن کونسل کی حالیہ پٹیشن سے اسے بہتر انداز میں اپنے انجام تک پہنچانے میں معاونت حاصل ہو گی اسلیے تمام کشمیری بلا امتیا ز اس پٹیشن کو کامیاب بنا نے میں ضرور اپنا حصہ شامل کریں ۔ انہو ں نے کہاکہ برطانیہ میں کم و بیش با رہ لا کھ کشمیری موجود ہیں اگر دس ہزار افراد پٹیشن دستخط کرلیں تو برطانوی حکومت اس پٹیشن کے حوالہ سے ہمیں جوابدہ ہو گی اور اگر ایک لا کھ سے زائد افراد اس کو دستخط کرلیں تو پھر اس پٹیشن کو پا رلیمینٹ کے اندر زیر بحث لایا جا ئے گا جو کہ ایک بہت بڑی کامیابی ثابت ہوسکتی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں قرادادیں موجود ہیں 1948 کی قراداد کے مطابق دونو ں ممالک پاکستان اور بھا رت اپنی افواج ریاست جمو ں و کشمیر سے فوری طور پر باہر نکالیں اور کشمیری قوم کو وعدے کے مطابق انکا حق خودارادیت دیا جا ئے تاکہ وہ اپنے بہتر مستقبل کا فیصلہ اپنی خواہشات اور تمنا ؤ ں کے مطابق کرسکیں ۔ انہو ں نے کہاکہ بر اعظم ایشیا ء میں تین ایٹمی طا قتیں چائنہ پاکستان اور بھا رت موجود ہیں جن کی آپسی کشیدگی خطے کے امن کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے مسئلہ کشمیر حل نہ کیا گیا تو ایشیائی خطہ میں امن کا خواب ادھورا ہی رہے گا ۔ انہو ں نے کہا کہ پٹیشن کے حوالہ سے ایک احسن اقدام اٹھا یا گیا ہے جس کی کامیابی سے امن کی راہ نہ صرف ہموار ہوگی بلکہ برطانوی حکومت اس مسئلہ پرثالثی کا کردار بہتر انداز میں ادا کرسکے گی کیونکہ یہ مسئلہ اسی حکومت کا پیدا کردہ ہے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/jgerhhp
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *