آزادکشمیرکے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی تاریخ سازکامیابی قوم کا میاں نواز شریف پر ایک بار پھر اعتماد کااظہارہے : الحاج زبیر

Print Friendly, PDF & Email

لاہور(ایف یو نیوز)آزادکشمیرکے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی تاریخ سازکامیابی قوم کا میاں نواز شریف پر ایک بار پھر اعتماد کااظہارہے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری الحاج زبیراحمد نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا انشاء اللہ کشمیربھارت کے پنجۂ استبداد سے میاں نوازشریف کی قیادت میں ہی آزاد ہوگا آزاد کشمیر کے عام انتخابات نے دھرنا سیاست کرنے والوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچادیاہے اب مخالفین اگلے الیکشن تک سکون کریں اور میاں نوازشریف کو ملکی ترقی کے منصوبوں پر کام کرنے دیں۔ الحاج زبیراحمد نے کہا مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی فلاح بہبود اور قومی تعمیروترقی کی سیاست کی ہے فتنہ وفساد اور انتشارکی باتیں کرنے والے پاکستان سے مخلص نہیں ایسے لوگوں کو اپنے رویہ پر غورکرنا چاہیے۔

Short URL: http://tinyurl.com/zdp87rh
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *