عوامی و سماجی حلقوں کا وفاقی وزیر ریلوے سے کرایہ کم کرنے کا مطالبہ

Print Friendly, PDF & Email

پائی خیل(نامہ نگار)پائی خیل اسٹیشن سے میانوالی تھل ایکسپریس کاکرایہ100روپے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ پرپائی خیل تامیانوالی کرایہ 50روپے ہے ۔عوامی وسماجی حلقوں کاوفاقی وزیرریلوے سے کرایہ کم کرنے کامطالبہ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نیازی کے آبائی حلقہ میں پاکستان ریلوے نے کرایے دوگناکررکھے ہیں۔پائی خیل تامیانوالی فاصلہ20کلومیٹرہے ۔20کلومیٹرفاصلہ ہونے کے باوجودپائی خیل اسٹیشن سے میانوالی تک تھل ایکسپریس کاکرایہ100روپے ہے۔ جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ پرپائی خیل تامیانوالی کرایہ 50روپے ہے ۔عوامی وسماجی حلقوں نے وفاقی وزیرریلوے شیخ رشیداورارباب اختیارسے تھل ایکسپریس کے کرایوں پرازسرنونظرثانی کرکے کرایہ کم کرنے کامطالبہ کیاہے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/y4wz3h8v
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *