جُڑتے ہیں اللہ سے یوں جُڑنے والے۔۔۔ تحریر: ظفر اقبال ظفر

Zafar Iqbal Zafar
Print Friendly, PDF & Email

دین محمدیﷺ سے روشنی پانے والے عیسائی کے قبول اسلام کی سچا واقعہ جو آج بھی اپنی گواہی لیے موجود ہے یہ تحریر حقیقت پہ مبنی ایک ایسے فرد کی ہے جس پر دین محمدی ﷺ کا جادو سر چڑھ کر نہ صرف بولا بلکہ نظر بھی آ رہا ہے اور اپنی تمام تر حقیت کے ساتھ آج بھی موجود ہے اگر کوئی یہ سچائی دیکھنے کا طلبگار ہو تو مصنف سے رابط کر سکتا ہے یہ حقیت کا ایک رُخ یہ بھی نکلتا ہے کہ اگر اس اُمت میں پیدا ہونے والا مسلمان اپنے دین کے پاسداری اور سر بلندی کی زمہ داری نہیں اُٹھائے گا تو خدا غیر مسلم کو دین کے نور سے منور کرکے زمانے کو دیکھائے گا کہ وہ اپنے نبی ﷺ کا کام لینے کے لیے کسی کا محتاج نہیں ہے اسلام مکمل اور سچا دین ہے انسانیت کو اپنی دنیا و آخرت کی کامیابی کے لیے اسلام کی ضرورت ہے اسلام کو اپنی سچائی اور ترقی کے لیے کسی کی ضرورت نہیں اس دین کی حفاظت کا زمہ خود خدا نے لیا ہے اور اُس کے پیارے نبی ﷺ کا کلمہ نا صرف انسانوں نے پڑھا بلکہ پتھرروں درختوں نے بھی کلمہ حق پڑھ کر گواہی دی یہ موجودہ داستان اشفاق مسیح کی ہے جو شیخوپورہ میں اپنے خاندان کے ساتھ زندگی گزار رہا تھا جس کی عمر بیس بائیس سال کے قریب تھی ہوش و حواس سنبھالے چرچ میں عبادت کے لیے جاتااور تمام مذہب عیسایت کی روایات کی تکمیل کرتا اشفاق مسیح دل میں عجیب سی بے چینی محسوس کرتا وہ مذہبی تعلیم میں لگا رہتا اُسے عیسایت میں بتایا گیا کہ عیسی ؑ خدا کے بیٹے ہیں وہ اس تصدیق میں لگا رہتا کہ باقی نبی صرف بنی کیوں ہیں ان سے صرف نبوت کا ہی وا سطہ کیوں خدا اپنے بیٹے کی طرح تو نہیں ہو سکتا کیونکہ خدا وجود سے پاک ہے باقی نبیوں کو بھی خدا نے کئی اختیار اور کمالات و معجزات سے نوازہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ایک نبی کے بعد جب دوسرا نبی آتا تو پہلے کی نبوت منسوح ہو جاتی اُسے کئی سوالوں نے الجھا رکھا تھا حقیقت کی کھوج میں لگا اشفاق مسیح مذہب کی کتابوں اور پادریوں کے سوالوں سے مطمن نہ تھاکہیں نہ کہیں بات کوئی دوسرا رُخ چھوڈ دیتی پھر اشفاق کو اُس کا نصیب اسلام کی گواہی کی طرف کھنچ لایا اپنے سوالوں کے جواب پانے کے لیے آنے والا مقدر کا سکند ر بن جائے گا یہ علم خود اُسے بھی نہ تھاقرآن واحد وہ سچی کتاب ہے جس کے اک حرف بھی نہیں بدلا ا س بات کے یقین کے ساتھ اسلام کے مطائعلے نے اسے حضرت عیسیؑ کی ساری داستان دیکھا دی حضرت عیسیؑ خدا کے بیٹے نہیں اس کا نبی ہے اور زندہ آسمان پہ خدا کے حکم سے روانہ ہوئے دنیا کے آخری وقت میں دمشق کی مسجد اقصا کے منبر پر اترئیں گئے اور آخری بنی حضرت محمد ﷺ کا کلمہ پڑھیں گئے آخری نبی اور آخری دین کی گواہی دیں گئے جب خدا نے اُمت محمدیہﷺ پیدا فرمائی اور عرش پہ سارے نبیوں کو اس کی فضیلت و صفات بیان کئیں تو سب نے التجاہ کی کہ اے ہمارے سچے مالک خدا یہ اُمت ہمیں عطا فرما دئے تو رب کائنات کا جواب تھا یہ اُمت میں نے اپنے محبوب محمد ﷺ کے لیے رکھی ہے پھر نبیوں نے دعا کی کہ اے خدا اس اُمت میں پیدا فرما،اور یہ دعا خدا کی حکمت سے حضرت عیسیؑ کی قبول ہوئی اشفاق مسیح نے سیرت محمد ﷺ کا علم جانا تو ہمارے نبی ﷺ سے پیار ہو گیا اور اس پیار نے اس کے دل کی دنیا بدل دی حُب محمد ﷺ نے اشفاق مسیح کا اندر روشن کر دیا کئی دن تک اشفاق مسیح اسلام قبول کرنے کی بے چینی لئے مچلتا رہاپھر مقدر جاگا اور خدا نے بزرگان دین کی مدد اور راہنمائی سے اسلا م میں داخل ہوا اس خبر نے اس کی فیملی کو آگ بھگولا کر دیا محمد اشفاق بلال نے ان سے علیدگی اختیار کر کے موت تک دین اسلام سے وابستگی کی قسم کھائی اور اللہ نے اس کو ہر موڈ پہ تحفظ عطا کیااپنے خاندان کی دھمکیوں سے بے خوف ہو کر دین اسلام کو پڑھا سیکھا اور سمجھا کئی معاملوں میں خدا کی قدرت دیکھی اور ایمان مظبوط ہوتا گیا دین اسلام میں ترقی ملتی گئی اب ماشااللہ سات سال لگا کر عالم بنا مولانا محمد اشفاق بلال اس وقت دین اسلام کی اہم زمہ داری نبھا رہا ہے نشتر کالونی فیروزپور روڈلاہور میں مدرسہ جامع عائشہ للبنات چلا رہا ہے جہاں نیو مسلم کو لباس خوارک کے علاوۂ بچے بچیوں کو خفظو ناظر دینی اور پرائمری تک سکول کی مفت سہولت مہیاکی جاتی ہے دین سلام اپنی بے مثال صورتوں میں ترقی کرتا ہوں زندگیاں بدل رہا ہے انشااللہ فضل خدا یہ سلسلہ تاقیامت تک جاری رہے گا۔

Short URL: http://tinyurl.com/j3oh97e
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *