جسم کے اندر دیکھنے والا کیمرہ تیار

Print Friendly, PDF & Email

سائنسدانوں نے ایک ایسا کیمرہ تیار کر لیا ہے جس کے ذریعے انسانی جسم کے پار دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ کیمرہ جسم کے اندر ڈالے جانے والے طبي آلات جنھيں انڈو سکوپ کہا جاتا ہے ، کو مانيٹر کرنے کے کام آئے گا۔ اب تک ڈاکٹروں کو مہنگے سکین اور ایکسرے پر بھروسہ کرنا پڑتا تھا۔
یہ نیا کیمرہ جسم کے اندر انڈو سکوپ کے لمبے ٹیوب کے روشن حصے کو دیکھ کر ردعمل ظاہر کرتا ہے۔
ایڈنبرا کے پپروفیسر کیو دھالیوال نے کہا : ‘اس کیمرے میں مختلف کام کرنے کی زبردست صلاحیت موجود ہے۔’
انھوں نے مزید کہا کہ جوں جوں ہم بیماریوں کے علاج میں جسم میں دخل اندازی کم کرتے جائيں گے صحت کے شعبے میں کسی آلے کی جگہ کو دیکھ پانا اہم ہوتا جائے گا۔
ابتدائي تجربے میں یہ دیکھا گیا ہے کہ عام حالات میں یہ کیمرہ 20 سینٹی میٹر خلیے کے نیچے روشنی کے ذریعے کو ٹریک کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔
انڈوسکوپ سے نکلنے والی شعاع جسم کے پار ہو سکتی ہے لیکن یہ سیدھے راستے میں سفر کرنے کے بجائے خلیوں اور اعضا کی وجہ سے عام طور پر منتشر ہو جاتی ہے یا پلٹ جاتی ہے۔

23 total views, 2 views today

Short URL: http://tinyurl.com/y7ko6p6n
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...