جا معہ الفرقا ن کے زیر اہتمام سالا نہ تقریب تقسیم انعاما ت

Print Friendly, PDF & Email

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) جا معہ الفرقا ن کے زیر اہتمام سالا نہ تقریب تقسیم انعاما ت زیر سرپرستی مفتی اعظم برطانیہ مفتی یا ر محمد قا دری انعقا د پذیر ہوئی ۔ جس میں ناظر ہ حفظ ، تجوید اور درس نظامی کلا سز کے بچے اور بچیو ں کی تعلیمی قا بلیت اور کار کردگی کے مطابق انہیں تو صیفی اسناد اور انعاما ت سے نواز گیا ۔ اس موقع پر علامہ محمد فا روق چشتی ،قا ری راسب حسین، ثناء خوان مصطفی حاجی مطلوب حسین ، مولانا عبد المتین اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ مفتی اعظم برطانیہ و چیئرمین جامعہ الفرقان چیرٹی مفتی یا ر محمد قا دری کا کہنا تھا کہ خدا اور رسول ﷺ کے احکامات کی پیروی کے لیے جوا ں سال نسل کودینی تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہو گا۔ انہو ں نے کہاکہ معاشرے میں کامیاب اور بے ضرر انسان وہی مسلمان ثابت ہو سکتا ہے جس کا سینہ دنیاوی تعلیما ت کے ساتھ ساتھ قرآن فہمی سے بھی مزین ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ محض دنیا وی تعلیم ہما رے بچو ں کی تربیت کے لیے کافی نہیں ہے بلکہ انہیں قرآن کریم کے نور سے بھی منور کرنا ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ جامعہ الفرقان کا یہی مقصد ہے کہ جوا ں سال نسل کی دیار غیر میں رہتے ہو ئے تعلیم و تربیت کا ایسا سامان پیدا کیا جا ئے کہ جو نہ صرف ان کی زندگی کو بہتر بنا ئے بلکہ بعد میں آنے والی زندگی یعنی آخرت میں بھی کا میابی و کامرانی کا باعث بنے ۔ انہو ں نے کہاکہ جس معاشرے میں ہم آبا د ہیں یہا ں اولا د کی نافرمانی اور بے راہ روی و گمراہی کا شکوہ کرنے سے کہیں بہتر ہے کہ ان کی تعلیم و تربیت اور دینی وابستگی کو مضبوط بنایا جا ئے تو باقی تمام برائیو ں اور شکایا ت کا خود با خود ہی ازالہ ہو جا ئے گا ۔ اس موقع پر علامہ محمد فاروق چشتی کا کہنا تھا کہ اپنی اولا د کو صراط مستقیم کا مسافر بنا نے کے لیے ضروری ہے کہ ان کا رشتہ و ناطہ قرآن اور صاحب قرآن سے مکمل طور پر جوڑا جا ئے ۔ انہو ں نے کہا کہ وہی لوگ دنیا و آخرت میں کامیاب ہیں جن کی اولاد دینی تعلیم کے ساتھ وابستہ ہے ۔ اس موقع پرحافظ محمد حسان اور دانیال راسب کی دستار بندی بھی کی گئی ۔

Short URL: http://tinyurl.com/yd83gmyx
QR Code: