اقراء ایلیمنٹری پبلیک سکول کالوخود میں یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے تقریب

Print Friendly, PDF & Email

اٹک (ایف یو نیوز) جشن ازادی کے حوالے سے اقراء ایلمینٹری سکول کالوخود میں ایک پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا- تقریب کے مہمان خصوصی جناب ناصر اقبال ارشد کمپس کوارڈینیٹر کمسٹس اٹک جب کہ مہمان اعزازی میں نیشنل سائکلینگ ریکارڈ یافتہ گل افشاں طارق , انیقہ طارق اور سماجی کارکن سیداسدکاکاخیل تھے۔ تقریب میں اقراء ایلیمنٹری پبلیک سکول کے ہونہار طالبہ و طالبات نے تقاریر اور ٹیبلو پیش کیے, نمایا پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں پیفاء کی جانب سے اعزازی سند اور سکول ہذا کی جانب سے ایوارڈ تقسیم کیے گئے. اس موقع پر نوجوان سنگرز حمزہ ہادی اور عمرآیان نے ملی نغمے گا کر حاضرین سے خوب داد وصول کی.iqra school 2 مہمان خصوصی جناب ناصر اقبال ارشد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس چھوٹے سے گاؤں کے ایک چھوٹے سکول میں اتنا ٹیلنٹ موجود ہے یہ ایک قابل فخربات ہے۔ گل افشاں طارق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بچوں کو مخاطب ہوکرکہا کہ آپ ہی ہو پاکستان اور آپ سب نے ہم سے آگے جانا ہے۔ تقریب کے اختتام پر سیداسدکاکاخیل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقراء ایلیمنٹری پبلیک سکول کالوخود14سال سے 14اگست کی تقریب منا رہا ہے وطن سے محبت کا اصل تقاضا بھی یہی کے کہ ہم اس دن کو بھرپور طریقے سے منائے. انیوں نے سکول کے پرنسپل محمد پرویز اور سکول سٹاف کا بہترین انتظامات پر شکریہ اداکیا. پرنسپل محمدپرویزنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تمام مہمانوں اور اپنے سٹاف اور والدین کا شکریہ ادا کیا۔

Short URL: http://tinyurl.com/j4tzu8v
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *