جھنگ: وزیر داخلہ نے فورتھ شیڈول کے تمام افراد کے بلاک شناختی کارڈ فوری بحال کرنے کاحکم دے دیا… مولانا محمد احمد لدھیانوی کا بلاک شدہ کارڈ بھی بحال ہوجائے گا

Print Friendly, PDF & Email

جھنگ (تحصیل رپورٹر) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت دین کو پاکستان سے الگ نہیں کر سکتی٬ دینی قوتوں نے سیکیورٹی کی بحالی میںکلیدی کردار ادا کیا ٬ ان کو کسی صورت نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی٬خود کو دینی قوتوں کا سپاہی سمجھتا ہوں ٬ تمام نازک حالات میں ہر فورم پر ان کے ساتھ کھڑا رہوں گا٬نادرا آئندہ فورتھ شیڈول کے کسی بھی فرد کا شناختی کارڈ بلاک نہ کرے ٬ ان کی شہریت ملک سے باہر جانے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی٬تمام صوبائی حکام سے مل کر دینی حلقوں کے تحفظات دور کئے جائیں گے , وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی فاع پاکستان کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کے دوران یقین دہانی , دینی قوتوں کو دانستہ طور پرہرمحاذ پر دیوار سے لگانے کی سازش کی جارہی ہے ٬ ہمارے صبرکا پیمانہ لبریز کرگیا ٬اسلام اور پاکستان کے حوالے سے ہر عمل اور ہر قدم میں پیش پیش ہوں گے ٬ حکومت اسلامی نظریات اوراسلامی قوتوں کو نشانہ بنانے والوں کا نوٹس لے٬ مولانا سمیع الحق اور دیگر کا مطالبہوفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے فوری طور پر فورتھ شیڈول کے تمام افراد کے بلاک شناختی کارڈ بحال کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے نادرا کو متنبہ کیا ہے کہ آئندہ بھی فورتھ شیڈول کے کسی بھی فرد کا شناختی کارڈ بلاک نہ کیا جائے ٬ اسی طرح ان کی شہریتپر بھی کوئی پابندی نہ لگائی جائے اور نہ ملک سے باہر جانے پر کوئی پابندی ہوگی٬ فوریطور پر چاروں صوبوں کی حکومتوں سے بات کرکے انہیں دینی قوتوں اور کونسل کے لوگوں کے ساتھ بیٹھنے کا کہوں گا تاکہ آپ کے مسائل جلد از جلد باہمی مشاورت سے حل کرائے جاسکیں٬ دنیا کی کوئی طاقت دین کو پاکستان سے الگ نہیں کر سکتی٬ دینی قوتوں نے سیکیورٹی کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کیا ٬ انہیں کسی صورت بھی نشانہ بنانے کی اجازتنہیں دی جائے گی۔
)خبر جاری ہے(
انہوںنے کہاکہ تمام صوبائی حکومتوں سے مل کر دینی حلقوں کے تحفظات دور کئے جائیں گے٬ پاکستان اسلامی نظریے پر ہی قائم ہوا تھا اور انشا اللہ اسی نظریے پر قائم و دائم رہے گا۔ تمام صوبوں سے کہا جائے گا کہ شیڈول فورکی لسٹوں کا دوبارہ جائزہ لیا جائے ٬ شیڈول فور میں شامل تمام شخصیات پاکستانی ہیں انہیں شناختی کارڈ اور شہریت سے کس طرح محروم کیا جا سکتا ہے۔ جمعہ کو دینی و سیاسی جماعتوں کے مشترکہ پلیٹ فارم دفاع پاکستان کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد نے کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق کی قیادت میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے دو گھنٹے طویل ملاقات کی۔وفد میں کونسل کے مرکزی قائدین مولانا محمد اویس نورانی٬ مولانا محمد احمد لدھیانوی٬ مولانا فضل الرحمان خلیل٬ قاری محمد یعقوب شیخ وغیرہ شامل تھے

Short URL: http://tinyurl.com/glwu64e
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *