بھارتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل، مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال،اہم کشمیری رہنمائوں پر بغاوت کے مقدمے

Print Friendly, PDF & Email

نئی دہلی: بھارت میں لوک سبھا (ایوان زیریں ) کے 17؍ ویں انتخابات کے پہلے مرحلے میں گزشتہ روز 20؍ ریاستوں کی 91؍ نشستوں کیلئے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا جس میں 14؍ کروڑ 20؍ افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا ، آندھرا پردیش میں پرتشدد واقعات میں 3؍ افراد ہلاک ہوگئے ۔ ادھر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتخابات کیخلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی، مقبوضہ وادی میں پولنگ اسٹیشن ویران رہے، بارہمولہ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 13؍ سالہ لڑکا شہید ہوگیا جبکہ مقبوضہ کشمیر میں ہم کشمیری رہنماؤں اور 3؍ سابق وزرائے اعلیٰ کیخلاف بغاوت کےمقدمے بھی درج کرلئےگئے ۔ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر کو اسرائیل و فلسطین بنانا چاہتی ہے تو حالات کیلئے بھی تیار رہنا چاہئے،بھارتی فورسز نے کشمیریوں کو زبردستی بی جے پی کو ووٹ ڈالنے پر مجبور کیا ۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ لوگوں پر ظلم سے آگ مزید بھڑکے گی جبکہ عمر عبداللہ کا کہنا تھا کہ کشمیر کے

لوگ سمجھداری سے انتخاب کریں کہ کون ان کا حکمراں ہونا چاہئے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی قومی اسمبلی (لوک سبھا) کے انتخابات کیلئے 20 ریاستوں میں پولنگ مکمل ہوئی، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتخابات کیخلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی جبکہ مقبوضہ کشمیر کے تین سابق وزرائے اعلیٰ کیخلاف بغاوت کےمقدمے بھی درج کرلئےگئے ہیں، بھارتی لوک سبھا کی کل 543 نشستوں پر ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں 20 ریاستوں کی 91 نشستوں پر پولنگ ہوئی ، بھارتی ذرائع ابلاغ نے بھارتی ڈپٹی الیکشن کمشنر اومیش سنہا کے حوالے سے بتایا کہ ووٹرز میں خواتین کی تعداد 6؍ کروڑ 87؍ لاکھ رہی جبکہ 7771؍ مخنث افراد نے بھی حق رائے دہی استعمال کیا۔ ووٹ ڈالنے والے معذور افراد کی تعداد 15؍ لاکھ رہی، پولنگ اسٹیشنز پر پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے اہلکار تعینات رہے، جن ریاستوں میں پولنگ ہو ئی ان میں آندھرا پردیش، ارونچل پردیش، آسام، بہار، چتھیس گڑھ، مہاراشٹرا، مقبوضہ جموں کشمیر، مانیپور، میگھالایا، میزورام، ناگالینڈ، اودیشا، سکم، تلنگانا، اتر پردیش ، اترکھنڈ، مغربی بنگال، آندامن، لکشدویپ اور ترائپورا شامل ہیں ، دوسری طرف حریت قیادت کی اپیل پر ہڑتال سے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا، سوپور، اولڈ ٹائون بارہمولہ،کپوارہ اور بانڈی پورہ میں ووٹرز کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہی، کٹھوعہ کے لوگوں نے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کیا، احتجاجی مظاہرے کئے گئے ، فورسز سے جھڑپوں کےدوران کئی نوجوان زخمی ہو گئے، ریاست اندھرا پردیش میں تڈی پتری میں ٹی ڈی پی اور وائی ایس آر سی پی کے درمیان پولیس اسٹیشن کے باہر تصادم میں 3 افراد ہلاک ہوگئے،اسی طرح ریاست کے دوران مختلف حصوں میں بھی پرتشدد واقعات رونما ہوئے۔

Short URL: http://tinyurl.com/y35jt6e5
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *