عمران خان جلسے ،جلوسوں سے عوام کے وقت اور پیسے کا ضیاع کر رہے ہیں: سید اسد علی شاہ بخاری

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد (ایف یو نیوز) ضلعی آرگنائزر (ن)لیگ یوتھ ونگ شیخوپورہ وچیئر مین ایم ۔ ایس ۔ایف ضلع شیخوپورہ سید اسد علی شاہ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان جلسے اور جلوسوں سے عوام کے وقت اور پیسے کا ضیاع کر رہے ہیں کیونکہ جلسے ، جلوسوں اور دھرنا سیاست سے ملک کامیابی کی طرف نہیں تباہی کے دہا نے پر پہنچ چکا ہے جس کے ذمہ دار عمران خان اور ان کے اے ٹی ایم کارڈز ، جہانگیر ترین اور علیم خان ہیں ۔اور عمران خان کے پاس پیسے کار از صوبہ خیبر پختونخواہ صوبے میں کی گئی کرپشن ہے۔خیبرپختونخواہ کو اصل ترقی وزیر اعظم میاں نوازشریف نے دی ہے عمران خان نے تو کرپشن کر کے صوبے کی عوام پر ظلم کی داستان رقم کی ہے ۔ عمران خان بات بات پر سڑکوں پر آنے کی بات کرتے ہیں اور یہ وہی سٹرکیں ہیں جو میاں نواز شریف بنارہے ہیں اور عمران خان دھرنوں سے سٹرکیں تبا ہ کر رہے ہیں پاکستان کی سا لمیت کو نقصان پہنچانے میں عمران خان نے کوئی کسر نہیں چھوڑی اور اب وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کے عوام عمران خان سمیت اس کی دھرنا سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہارسید اسد علی شاہ بخاری اپنے ڈیرہ بخاری ٹریولز پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نیشنل پریس کلب رجسٹرڈ فاروق آباد کے عہدیداران سمیت مسلم لیگی رہنماؤں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

Short URL: http://tinyurl.com/god3c2t
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *