گیس ریفلنگ کے درجنوں غیر قانونی پوائنٹ قائم ،موت بھانٹتا یہ کاروبار محکمہ کی ملی بھگت سے جاری ،آئے روز حادثات، شہریوں کا وزیر اعلیٰ سے اصلاح واحوال کا مطالبہ

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد (ایف یو نیوز)فاروق آباد اور گردونواح میں گیس ریفلنگ کے درجنوں غیر قانونی پوائنٹ قائم ہو چکے ہیں ،موت بھانٹتا یہ کاروبار متعلقہ محکمہ جات کی ملی بھگت سے جاری ہے آئے روز حادثات رونما ہو رہے ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں شہریوں سے وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف سے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے بتایا گیا ہے کہ فاروق آباد شہر اور گردونوں میں ایل پی جی گیس ریفلنگ کے درجنوں غیر قانونی پوائنٹ قائم ہوچکے ہیں اور مزید درجنوں قائم ہورہے ہیں ہر روز ان پوائنٹ پر کوئی نہ کوئی واقعہ رونما ہو رہا ہے جس میں قیمتی جانوں کا ضیا ء ہو رہا ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں غیر قانونی دھندہ کو متعلقہ محکموں کی سپورٹ اور معانت کے بغیر نہیں چلایا جاسکتا ہے متعلقہ محکمے منتھلی لیکر خاموش تماشائی کا رول ادا کر رہے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب ،ڈی سی او شیخوپورہ اور ڈی پی او ایل پی جی پوائنٹس کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں ۔

997 total views, 3 views today

Short URL: //tinyurl.com/h9vfbzm
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *