ناجائز تجاوزات کی بھر مار خواتین کو شدید پریشانی کا سامنا ، تجاوزات حد سے بڑھ چکی پیدل چلنا بھی محال

Print Friendly, PDF & Email

فا روق آ با د (ایف یو نیوز)فاروق آباد مین بازار میں ناجائز تجاوزات کی بھر مار خواتین کو شدید پریشانی کا سامنا ۔50فٹ سے زائد کھلے مین بازار میں تجاوزات اس حد تک بڑھ چکی ہیں کہ پیدل چلنا مشکل ہے دونوں سائیڈوں پر موجود دوکانداروں اور درمیان میں موجود ریڑھی بانوں اپنا ساراسامان روڈ پر رکھ کر فروخت کرتے ہیں جس کی وجہ سے مین بازار میں سائیکل ،موٹر سائیکل پر چلنا درکنار پیدل چلنا بھی مشکل ہو چکا ہے ،معمر افراد ،خواتین اور سکول کالج کی بچیوں کوخریداری میں شد ید مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے سیاسی مداخلت کی وجہ سے ان ٹھیلوں اور ناجائز تجاوزات میں ملوث دوکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی اور اگر اوپر سے کوئی حکم آجائے تو معمول کی کاروائی کرکے بلدیہ کا عملہ اپنی جان چھڑا لیتا ہے شہریوں نے ڈی سی او شیخوپورہ، ایڈ منسٹریٹر اور ٹی ایم او  شیخوپورہ سے مین بازار میں ناجائز تجاوزات کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Short URL: http://tinyurl.com/hp5odhe
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *