ہائیڈروجن سے چلنے والا جدید ترین ائیرکرافٹ نمائش کیلئے پیش

Print Friendly, PDF & Email

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ہائیڈروجن سے چلنے والا اپنی نوعیت کا پہلا جدید ترین ائرکرافٹ نمائش کے لیے پیش کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسکائی نامی اس ائر کرافٹ کو ماہرین نے جدید طرز پر تیارکیا ہے، پانچ نشستوں والا یہ ائرکرافٹ ایک چھوٹی گاڑی جتنی گنجائش کا حامل ہے۔

ائر کرافٹ کے ماڈل کی نمائش نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کی جانب سے کی گئی۔ اس میں 6 ہائیڈروجن فیول سیل بیٹریز ہیں ۔

کمپنی کے مطابق اپنی نوعیت کا یہ منفرد طیارہ قریبی شہروں تک سفر کرنے کیلئے مددگار ثابت ہوگا۔

کہا جا رہا ہے کہ یہ ائر کرافٹ بطور فضائی ٹیکسی، ایمبولینس اور کارگو کیرئیرز استعمال کیا جائے گا لیکن ماہرین کے مطابق ٹیک آف کی اجازت ملنے سے پہلے کمپنی کو بہت سی رکاوٹیں دور کرنا ہوں گی۔

فی الحال ائرکرافٹ کی نمائش کی گئی ہے جبکہ یہ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے سرٹیفکٹ کے اجراء کے بعد سال 2021 سے مارکیٹ میں لایا جائے گا۔

Short URL: http://tinyurl.com/y3jb29vu
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *