پرانے ٹائروں سے بدل رہا ہے خیبر پختونخواہ

Print Friendly, PDF & Email

پشاور (سٹی رپورٹر) بدل رہا ہے خیبر پختونخواہ کے نام پر پی ڈی اے نے جی ٹی روڈ پشاور پر بیوٹیفیکیشن کے نام پر نیا سلسلہ تو شروع کردیا ہے جو کہ بہت حد تک بہتر بھی ہے لیکن حال یہ ہے کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے شروع کئے جانیوالے اس منصوبے میں پرانے ٹائروں کو رنگ دیکر اس میں مختلف پودے لگائے گئے اور یہ سب کچھ پی ڈی اے کررہا ہے لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ ٹیوب ویل کی دیوار پر لگائے جانیوالے ان ٹائروں میں لگائے جانیوالے پودوں کو پانی دینے والا کوئی نہیں ، تبھی یہ خشک بھی ہو چکے ہیں- حالانکہ یہاں پر مالی بھی تعینات ہیں اور پانی بھی زیادہ ہے لیکن چونکہ پیسہ عوام کا ہے اور عوام تو گدھوں سے بدتر ہے اور ان کا کام سرکاری محکموں کے مالی سے لیکر ڈائریکٹر تک تنخواہیں کیلئے ٹیکس ادا کرنا ہے اس لئے ان سے پوچھنے والا بھی کوئی نہیں- اس مقام پر تعینات اور تنخواہیں لینے والے مالی خود کو ڈرائیور کہہ کر غائب ہوگئے کہ میں ڈرائیور ہوں اور اس بارے میں بات نہیں کرسکتا

Short URL: http://tinyurl.com/z9g9aqr
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *