ہوم سکول تعلیم کا پراجیکٹ قابل تعریف عمل ہے‘ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا

Print Friendly, PDF & Email

حکومت ایسے علم دوست لوگوں کی کوششوں کی مکمل طور پر حوصلہ افزائی کرے تاکہ ملک کے کونے کونے میں تعلیم کا پرچار ہو


لاہور(ایف یو نیوز) ہوم سکول ایجوکیشن پراجیکٹ کی اختتامی تقریب منگل کو الرحیم ہال بند روڈ پر منعقد ہوئی ۔ امریکی عوام کی مدد اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی کے زریعے یوتھ کمیشن فار ہیومن رائٹس سنٹر فار ریسرچ اینڈ ٹریننگ نے پنجاب کے دو اضلاع لاہور اور مظفر گڑھ میں ہوم سکول ایجوکیشن پراجیکٹ عمل میں لایا گیا ۔پراجیکٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے شازیہ خان چیف ایگزیکٹیو آفیسر یوتھ کمیشن فار ہومن رائٹس نے کہا کہ ہوم سکول ایجوکیشن پراجیکٹ کا آغاز 15مارچ2016کو سمال گرانٹس اینڈ ایمبسیڈ رزفنڈ پروگرام کے تعاون سے ہوا ۔پراجیکٹ خصوصی طور پر آوٹ آف سکول بچوں کی تعلیمی ضروریات کو مد نظر رکھ کر مرتب کیا گیا ہے ۔ایک سکول میں مختلف عمروں اور کلاسوں کے بچے بیک وقت تعلیم حاصل کرتے ہیں ان بچوں کو ملٹی گریڈ ٹیچنگ کے ذریعے تعلیم دی جاتی ہے۔پروگرام کے آغاز میں ایک بیس لائن سروے کیا گیا یہ سروے لاہو ر اور مظفر گڑھ کے کم آمدن والے علاقوں میں کیا گیا اس سروے میں سکول نہ جانے والے بچوں کے حوالے سے بہت پریشان کن رزلٹ سامنے آئے۔اس پراجیکٹ کے تحت پانچ سکول لاہور جبکہ15سکول مظفر گڑھ میں کھولے گئے۔پراجیکٹ کا مقصد پانچ سے چودہ سال کی عمر کے 600بچوں کی تعلیم تھا۔ جس میں سے 50فیصد لڑکیاں ٹارگٹ کی گئیں ۔ہوم سکول کے لئے اساتذہ کا انتخاب بھی انہی علاقوں سے کیا گیا۔
YCHR
نے ڈائریکٹوریٹ آف بیسک ایجوکیشن اینڈ کیمونٹی سکولز
(BECS)
جو کہ منسٹری آف فیڈرل ایجو کیشن کے تحت کام کرتا ہے۔ اس کا انتخاب کیا اور اس کے ذریعے ہوم سکولز کے اساتذہ کی بہترین ٹریننگ کروائی۔ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد اساتذہ نے گھر گھر جا کر بچوں کو سکول داخل کروانے کی مہم کا آغاز کیا اورکل 1128بچوں جن میں سے 437 لڑکے اور691لڑکیوں کو سکولوں میں رجسٹرڈ کیا ۔ 686بچے جن میں سے 265لڑکوں اور 421لڑکیوں کو فارمل سکولوں کے ساتھ رجسٹرڈ کیا۔تا کہ وہ فارمل سکولوں میں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں ۔پراجیکٹ کا ایک اہم پہلو یہ ہے کہ 200کے قریب 13تا 19سال کی لڑکیوں نے ان سکولوں میں داخلہ لیا اور تعلیم حاصل کررہی ہیں ۔ان سکولوں کے انتظام اور مانیٹرنگ کے لئے 10ممبران پر مشتمل ایک سکول ،منیجمنٹ کمیٹی تشکیل دی گئی۔ یہ کمیٹیاں سکولوں کے انتظام واقدام کے ساتھ ساتھ ہوم سکول کے مقاصد کے حصول کے لئے بہترین طریقے سے کام کر رہی ہیں ۔مظفر گڑھ میں محکمہ تعلیم اور لاہور میں ڈائریکٹوریٹ آف بیسک ایجوکیشن اینڈ کیمونٹی سکولزہوم سکول ایجوکیشن پراجیکٹ کی باقاعدہ اور آزادانہ مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ محترمہ سعدیہ سہیل رانا ممبر صوبائی اسمبلی نے پراجیکٹ کے مکمل ہونے پر
YCHR
کو مبارکباد پیش کی انہوں نے مزید کہا کہ مظفر گڑھ پنجاب کا سب سے کم ترقی یافتہ ضلع ہے اور وہاں پر تعلیم کا پراجیکٹ کرنا قابل تعریف عمل ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ نہ صرف اس طرح کے منصوبے شروع کرے بلکہ جو سول سوسائٹی کے لو گ یا دیگر علم دوست لوگ اس طرح کی کوئی کوشش کر رہے ہوں تو ان کی مکمل طور پر حوصلہ افزائی کرے تاکہ ملک کے کونے کونے میں تعلیم کا پرچار ہو ۔اور کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ ہو۔ اس پروگرام میں اہلیان علاقہ کے علاوہ مقامی منتخب نمائند گان، سول سوسائٹی کے اارکان ۔ سکول منیجمنٹ کمیٹی کے افراد ، بچوں کے والدین و دیگر افراد نے شرکت کی۔

Short URL: http://tinyurl.com/y6urwrw5
QR Code: