ہیڈ مسٹریس نے نوکری کا جانسہ دیکر محنت کش سے 1لاکھ 65ہزار روپے ہتھیالیئے ،محنت کش اپنی فریاد لیکر ڈی سی او آفس شیخوپورہ پہنچ گیا

Print Friendly, PDF & Email

فارو ق آباد (ایف یو نیوز)ہیڈ مسٹریس نے نوکری کا جانسہ دیکر محنت کش سے 1لاکھ 65ہزار روپے ہتھیالیئے ،محنت کش اپنی فریاد لیکر ڈی سی او آفس شیخوپورہ پہنچ گیا بتایا گیا ہے کہ جڑا نوالہ ضلع فیصل آباد کا رہائشی محنت کش سرفراز علی عمیر ولد محمد یعقوب نے تحریری درخواست برائے کاروائی میں ڈی سی او شیخوپورہ سے اپیل کی ہے کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول فیروز وٹواں ضلع شیخوپورہ کی ہیڈ ٹیچرز کوثر نذیر نے مجھ سے سکول ہذا میں سرکاری نوکری لگوانے کیلئے مبلغ 165000روپے رشوت طلب کی چونکہ میں ضرورت مند اور مجبور تھا اس لیئے میں بھینس بیچ کر 165000روپے ہیڈ مسٹریس کو ادا کر دئے عرصہ گیارہ ماہ تک میں بغیر تنخواہ کے ڈیوٹی انجام دیتا رہا ہیڈ مسٹریس ہر ماہ تنخواہ کے مطالبہ پر مجھے دلاسہ دیتی رہی اور اب اس نے مجھے سکول ہذا سے نکال دیا ہے محنت کش نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،سیکرٹری تعلیم ،ڈی سی او شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گیارہ ماہ کی اجرت اور ایک لاکھ 65ہزار روپے نقد واپس دلائیں جائیں اورہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول فیروز وٹواں کے خلاف قانونی کے مطابق کاروائی کی جائے

Short URL: http://tinyurl.com/huynp2p
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *