حکیم محمد ایوب قریشی کو ضلعی چیئرمین بیت المال بننے پر رانامحمداصغر ودیگر کی مبارکباد

Print Friendly, PDF & Email

ان کی تعیناتی سے مستحق افراد کو ریلیف ملے گا،حکیم مشتاق نٹال ،شیخ انوار،راناذیشان


واں بھچراں(ایف یو نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میانوالی کے فنانس سیکرٹری ،ضلعی سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ،ممبر پنجاب کونسل حکیم حاجی ملک مشتا ق احمد نٹال ،صدر مسلم لیگ ن یونین کونسل واں بھچراں رانامحمداصغر ،تحصیل ڈپٹی سیکرٹری شیخ انوارالحق،رانامحمدذیشان صحافی و کالم نگار،محمد بلال ایل سی ایس،ملک عباس بھچر،خالد قریشی ودیگر نے حکیم محمد ایوب قریشی کو ضلعی چیئرمین بیت المال مقرر ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ وہ میرٹ پر کام کریں گے اور مستحق افراد کو پہلے سے زیادہ ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ حکیم محمد ایوب قریشی اس سے قبل ضلعی چیئرمین عشروزکواۃ کمیٹی میانوا لی بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں ،انہوں نے ہمیشہ ایمانداری سے کام کیاہے اورانکے دور میں غریب اور مستحق افرادکی بھرپور مدد ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف کے شکر گزار ہیں جنہوں نے حکیم محمد ایوب قریشی جیسے مخلص شخص کو چیئرمین بیت المال منتخب کیا ہے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/hpzmqw7
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *