پروفیسر حافظ محمد سعید کی نظر بندی اور لگنے والی پابندی کے خلاف جماعۃالدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن (ایف یو نیوز) پروفیسر حافظ محمد سعید کی نظر بندی اور لگنے والی پابندی کے خلاف جماعۃالدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مسجد مبارک سے پریس کلب پاکپتن تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شر کاء سے حکیم لطف اللہ، حاجی محمد اشرف، اقبال سلفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خد مت انسانیت کے لئے وسیع پیمانے پر کام کرنیوالے افراد معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں غیر ملکی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے ان کو ہراساں کرنا اور ملک کا دفاع کرنے سے روکنا غیر اخلاقی فعل ہے حافظ سعید نے بلوچستان میں مختلف قبائل کو قومی دھارے میں شامل کرنے اور تھر پار کر سندھ میں لاکھوں لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں کے ساتھ ساتھ ملک کے دیگر علاقوں میں بے شمار فلاحی کام اور خدمت خلق کی مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حافظ محمد سعید کی نظر بندی اور پابندی کے احکامات فوری ختم کئے جائیں۔۔۔

Short URL: http://tinyurl.com/zs9a38b
QR Code: