مسلمان احکام الٰہی اورشریعت نبویﷺ کوبھلاکر غیروں کے طورطریقوں پرچل نکلے

Print Friendly, PDF & Email

پائی خیل (نامہ نگار)مسلمان احکام الٰہی اورشریعت نبویﷺ کوبھلاکر غیروں کے طورطریقوں پرچل نکلے جس سے پوری دنیامیں ہم ذلیل ورسواہورہے ہیں۔اللہ اوراس کے محبوب ﷺنے جن کاموں سے منع کیاہم نے وہ کام اپنالیے ۔شراب ،جوا،زنا،غیبت،سود،موسیقی اوردیگرشیطانی رسومات ہمارے معاشرے کاحصہ بن کرعذاب الٰہی کاسبب بن رہی ہیں۔ان خیالات کااظہارمفتی سلطان احمدقادری امیرجماعت اہلسنت پائی خیل نے جامع مسجدورالیاں والی پائی خیل میں نمازِجمعہ کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ مقامی معاشرے میں کوئی ذمہ دارشخص اپنی ذمہ داری پوری نہیں کررہا۔خطیب ،استاد،والد،افسران ،اولاد،بیوی،بیٹی،ماں، بہن،ڈاکٹرالغرض ہرمکاتب فکرکے ذمہ داران اپنی ذمہ داریاں میں غفلت کاشکارہوکرمعاشرے کابگاڑپیداکررہے ہیں۔اگرذمہ داران اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں تومعاشرے میں سلجھاؤپیداہوکرہرطرف امن وسکون قائم ہوجائے گا۔آجکل جہیزکی لعنت نے معاشرے کواپنی لپیٹ میں لیکرتنزلی کی وادیوں میں دھکیل دیاہے ۔ہم نمودونمائش کے رسیاہوگئے ہیں۔جس سے ہم تنزلی کی آخری حدوں کوچُھوکرتباہ وبربادہورہے ہیں۔مسلمانوں اپنی زندگیاں اللہ اوراسکے محبوبﷺکے بتائے ہوئے راستوں پرچل کرگزرایں تاکہ دین ودنیااورآخرت میں سرخروہوجائیں۔

Short URL: http://tinyurl.com/zmew98m
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *