متو قع سیلاب کے پیش نظر عوام کو ریلیف بہم پہنچانے کیلئے جنگی بنیادو ں پر اقدامات کیے جائیں

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن(ایف نیو نیوز) متو قع سیلاب کے پیش نظر عوام کو ریلیف بہم پہنچانے کیلئے جنگی بنیادو ں پر اقدامات کیے جائیں ، سیلاب سے متعلقہ تمام اقدامات ایس او پی کے مطابق ہو ں ،ممکنہ سیلاب کے پیش نظر دریائے ستلج ، آبی نہروں م،آبی راجباو ں کی متواتر طور پر کڑی نگرا نی کی جائے ، متوقع سیلاب کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کے افسران ، محکمہ انہار کے افسرا ن اور دیگر متعلقہ ادارو ں کے افسران باہمی ربط و رابطہ کے زریعے فول پروف انتظامات کریں اور دریائے ستلج ، آبی نہروں ،آبی راجباو ں کی مانیٹرنگ کویقینی بنائیں ، اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کے تساہل ، لاپر واہی اور کو تاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ، ان خیالات کا اظہار ڈی سی او عرفان احمد سندھو نے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا ، اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ، اجلاس میں سمیت دیگر متعلقہ ادرو ں کے افسران بھی مو جو دتھے ۔۔

Short URL: http://tinyurl.com/gsc3hlz
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *