دریائے چناب سے سیلابی ریلا کل گزرے گا,وارننگ جاری

Print Friendly, PDF & Email

جھنگ(تحصیل رپورٹر)ہیڈ مرالہ سے تین لاکھ 56ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا نکل آیا ہے جو کل سہ پہر کے وقت دریائے چناب کے مقام سے گزرے گا۔ممکنہ سیلاب کے خدشات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے نو فلڈ کنٹرول روم قائم کر دیے گئے اور فلڈ وارننگ جاریکر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ محکموں کو دریائے چناب کے گرد علاقہ موضع راؤ باغ، بخاریاں، رشیدہ اور دیگر نشیبی علاقوں کو خالی کروانے کی ہدایت دی ہے۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی طور پر اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور نشیبی علاقوں سے آبادی کی منتقلی کا آغاز ہو چکا ہے۔

Short URL: http://tinyurl.com/zglttzg
QR Code: