دوگروپوں کے درمیان فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوزخمی

Print Friendly, PDF & Email

واں بھچراں (ایف یو نیوز) میانوالی میں دوگروپوں کے درمیان فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوزخمی، میانوالی شہر کے گنجان آباد علاقہ میں معروف سیاسی رہنما آفتاب امیر خان آف موسیٰ خیل پر مسلح افراد چنگیز خان اور ربنواز خان نے فائرنگ کردی ، آفتاب امیر خان معجزانہ طور پر محفوظ رہے ، اسی اثناء میں آفتاب امیر خان کے بھائی نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں چنگیز خان ولد اورنگزیب خان سکنہ بٹیاں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیاجبکہ اسکے ساتھی ربنواز خان ہاتھی خیل کو ٹانگ پر گولیاں لگیں ۔وجہ عنادیہ بیان کی جاتی ہے کہ آفتاب امیر خان اور ربنواز خان کے مابین مقدمہ بازی چل رہی تھی جس کی بناء پر دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کی خبر پر ڈی پی اومیانوالی صادق علی ڈوگر نے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کو 24گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیدی۔ گنجان آبادی میں فائرنگ کے واقعہ سے علاقہ میں خوف و حراس پھیل گیا۔

Short URL: http://tinyurl.com/gpbq4fz
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *