فیس بک تھیل کو ڈائریکٹر بنانے کے فیصلے پر قائم

Print Friendly, PDF & Email

سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائٹ فیس بک نے گوکر میڈیا کے خلاف سیکس ٹیپ کیس کے لیے مالی دینے والے ارب پتی شخصیت پیٹر تھیل کو اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیس بک کی چیف آپریٹننگ آفیسر شیرل سینڈبرگ نے کوڈ کانفرنس میں شرکت کے دوران پیٹر تھیل کو بورڈ آف ڈائریکٹرز میں رکھنے کے فیصلے کی تصدیق کی۔ شیرل کے مطابق پیٹرتھیل گوکر میڈیا کے تضحیک آمیز رویے کو چیلنج کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم تھیل پر تنقید کی جا رہی ہے کہ انھوں نے اپنی دولت کو میڈیا کو خاموش کرنے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی۔  فیس بک کے لیے ایک ایسے وقت ایک بڑا مسئلہ ہو سکتا ہے جب یہ انڈسٹری کے کئی حصوں کو اس بات پر مائل کر رہی ہے کہ وہ اس کے پلیٹ فام کو استعمال کریں۔ انھوں نے کہا کہ’ہمارے بورڈ کے رکن خودمختار ہیں اور عوام میں جس رائے کا اظہار کرتے ہیں اس میں بھی خودمختار ہیں۔ ایسے مضبوط لوگ بورڈ کے اچھے رکن بن سکتے ہیں کیونکہ یہ مضبوط خیالات رکھتے ہیں اور یہ دوسرے لوگوں سے مختلف سوچنے سے خوفزدہ نہیں ہوتے اور اس کے ساتھ فیس بک کے لیے بھی خدمات سرانجام دیتے ہیں۔‘ تاہم ایک ماہر نے سوال اٹھایا ہے کہ فیس بک کے ابتدائی بانیوں میں شامل تھیل کو رکھنے کا فیصلہ کیا طویل مدت تک قائم رہ سکتا ہے۔

(بشکریہ: بی بی سی اُردو)

535 total views, 2 views today

Short URL: http://tinyurl.com/j52375q
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...