نہر میں ڈوبتے بیٹے کو بچاتے ہوئے باپ بھی ڈوب گیا ، ڈوبنے والے بہترین تیراک تھے

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد (ایف یو نیوز) نہر میں ڈوبتے بیٹے کو بچاتے ہوئے باپ بھی ڈوب گیا ،تفصیل کے مطابق ماڈل ٹاؤن لاہور کے رہائشی ریٹائرڈ میجر ڈاکٹر قمر سلیم اپنی فیملی کے ساتھ پکنک کیلئے فاروق آباد اپرگوگیرہ نہر جھال کے کنارے پر بیٹھے انجوائے کر رہے تھے کہ باپ بیٹے نے نہانے کیلئے نہر میں چھلانگ لگادی اسی دوران نہر کنارے پتھروں اور کھائی کی وجہ سے بیٹے نے ڈوبتے ہوئے مدد کیلئے باپ کو پکارا جس پر ڈاکٹر قمر سلیم نے بیٹے کو بچانے کیلئے دوبارہ پانی میں چھلانگ لگائی لیکن پانی کے تیز بہاؤنے دونوں باپ بیٹے کو کنارے کی طرف نہیں آنے دیا اور وہ گہرے پانی میں ڈوب گئے جبکہ کنارے پر ڈاکٹر قمر سلیم کی دو بیٹیاں اور بیوی ان دونوں کو ڈوبتا دیکھتی رہ گئی جبکہ ایک بیٹی ڈوبنے سے قبل اپنے باپ اور بھائی کو پانی میں نہاتے ہوئے موبائل سے مووی بنارہی تھی ،بتایا جاتا ہے کہ ڈوبنے والا میجر ڈاکٹر قمر سلیم اور اس کا بیٹا توصیف الٰہی بہترین تیراک تھے ۔ریسکیو1122اور پاک آرمی کے ماہر تیراک نعشوں کو ڈھونڈنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

Short URL: http://tinyurl.com/jrga8gj
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *