پاکپتن میں فروغ تعلیم اور خدمت کا بھر پور موقع ملا جو محبت پاکپتن کے لوگوں نے دی وہ کبھی فراموش نہیں کر سکتا : سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن(بےورورپورٹ) پاکپتن میں فروغ تعلیم اور خدمت کا بھر پور موقع ملا جو محبت پاکپتن کے لوگوں نے دی وہ کبھی فراموش نہیں کر سکتا ان خیالات کا اظہار سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن جاوید اقبال بابر نے پنجاب ٹیچر یونین کے زیر اہتمام الوداعی اور خوش آمدیدتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی چیف ایگزیکٹو آفیسرپاکپتن راجہ طارق محمود پنجاب ٹیچر یونین کے مرکزی صدر ملک لطیف شہزادڈپٹی ڈی او حنا چوہدری، تھے جب کہ تقریب میں مرکزی چیئرمین چوہدری وقار علیم، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور احمد نوری ضلعی صدر جمشید علی خاں، محمد سینئر نائب صدرنصراللہ ورک،ملک فردوس ارباب، چوہدری غلام مصطفی گل،میاں خدا بخش وٹو، سلیم گجر، سید کرامت علی شاہ، صدر عارفوالاچوہدری محمد طاہرصدر پاکپتن محمد اشرف، محمد اختر ڈوگر محمد نذیر انجم ڈوگرراﺅ سلطان و دیگر نے شرکت کی مقررین نے دونوں سی او ایجوکیشن کی تعلیمی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ایگزیکٹو آفیسرپاکپتن راجہ طارق محمود نے کہا کہ وہ تعلیمی معیار کو بہتر سے بہتر بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے پنجاب ٹیچر یونین کے مرکزی صدر ملک لطیف شہزاد نے کہا کہ معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا معاشرے میں اساتذہ کو باعزت مقام دیا جائے اور اساتذہ کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں،

72 total views, 3 views today

Short URL: //tinyurl.com/y23j5ko8
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *