فیس بک نے دنیا بھر کا جائزہ لینے کے لیے لائیو فیچر متعارف کرادیا

Print Friendly, PDF & Email

سان فرانسسكو: آسٹریلیا کا موسم کیسا ہے اور پرتگال میں کونسا تہوار جاری ہے یا پھر مصر میں ہونے والا فٹ بال میچ کس سمت میں جارہا ہے، یہ سب فیچر اب فیس بک لائیو ویڈیوز میں دیکھے جاسکتے ہیں جب کہ یہ فیچر لائیو میپ کے ذریعے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

اس فیچر کے ذریعے ایک نقشہ نمودار ہوتا ہے کہ فیس بک پر کس ملک اور شہر سے اس وقت لائیو لیکن غیر پرائیوٹ ویڈیوز نشر ہورہی ہیں ۔ فیس بک کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں ایک نئے نقشے کا اضافہ کیا گیا ہے جس میں نیلے نقطے نمودار ہوتے ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ یہاں سے نشر ہونے والی ویڈیوز کو زیادہ لوگ دیکھ رہے ہیں۔ اس پر کرسر لاتے ہی مزید تفصیل بھی نمودار ہوجاتی ہے اوراس سے آگے جانے والی لائنوں سے معلوم ہوگا کہ اس ملک کی ویڈیو کہاں کہاں دیکھی جارہی ہے۔

مثلاً اگر آپ اسکائی ٹی وی کی لائیو اسپورٹس اسٹریم دیکھ رہے ہیں تو اس سے نکلنے والی لکیریں دیگر کئی ممالک تک جارہی ہوں گی جن سے آپ کو معلوم ہوجائے گا کہ ویڈیو کن ممالک میں دیکھی جارہی ہے۔  تاہم دونوں کی درست ترین لوکیشن پرائیوسی کی وجہ سے تھوڑی مبہم رکھی جاتی ہے۔

لیکن تمام لائیو اسٹریمنگ اتنی دلچسپ نہیں کہ انہیں دیکھا جائے۔ اکثر لوگ باہر بیٹھے ہیں اور لائیو اسٹریم ویڈیو بھیج رہے ہیں جب کہ کچھ لوگ دعوتوں کو بھی اسٹریم کررہے ہیں۔ عین اسی طرح جس طرح لوگ فیس بک پر پکوڑے اور سینڈوچ پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ ٹویٹر کے پیری اسکوپ جیسی ایک سہولت ہے جس میں آپ لائیو ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔ لیکن اسٹریمنگ سے قبل یہ ضرور نوٹ کرلیں کہ وہ پرائیوٹ ہے یا پبلک کے لیے ہیں۔

Short URL: http://tinyurl.com/gqaah5f
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *