فیس بک کا ’خفیہ میسج‘ سروس کا تجربہ

Print Friendly, PDF & Email

سماجی رابطے کی معرف ویب سائٹ فیس بک اپنے میسینجر صارفین کے لیے ایسی میسج سروس کا تجربہ کر رہی ہے جس میں پیغامات تھوڑی دیر کے بعد از خود غائب ہو سکتے ہیں۔ فیس بک نے کہا کہ یہ ذاتی یا نجی پیغامات صارفین کی خواہش کے مطابق ایک معینہ مدت کے بعد غائب ہوجائیں گے۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ یہ ایک نئی ’خفیہ میسیج‘ سروس کا حصہ ہے جس کا محدود پیمانے پر تجربہ کیا جا رہا ہے۔ اس میں پیغام ارسال کرنے والے ایک آلے یا مشین کا انتخاب کرتے ہیں اور اس طرح ارسال کیے جانے والے پیغامات اسی آلے یا مشین پر سٹور (جمع) ہوتے ہیں۔ اور جس پیغام کے بارے میں ’غائب‘ کا متبادل استعمال کیا جاتا ہے وہ اس مشین سے بھی ڈلیٹ ہو جاتا ہے۔ فیس بک نے کہا ہے کہ ’کسی کے ساتھ خفیہ بات چیت آپشنل (اختیاری) ہے اور خفیہ پیغامات ایک ہی مشین پر پڑھے جا سکتے ہیں اور ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ یہ ہر کسی کے لیے موزوں تجربہ نہیں ہو سکتا ہے۔‘  فیس بک نے مثال کے طور پر صحت اور مالی امور کے بارے میں بات چیت کی اس ضمن میں نشاندہی کی ہے کہ لوگ اسے خفیہ یا راز رکھنا چاہیں گے لیکن دوسرے لوگوں کا خیال ہے کہ معاشقے بھی اس ضمن آ سکتے ہیں۔ فیس بک نے کہا ہے کہ ابھی اس کا محدود سطح پر تجربہ کیا جا رہا ہے لیکن گرمیوں کے بعد یہ زیادہ وسیع پیمانے پر دستیاب ہوگا۔ ابھی ویڈیو اور جی آئی ایف تصاویر خفیہ طور پر مشترک نہیں کی جا سکتی ہیں۔ اس سروس کے غلط استعمال کے خلاف شکایت کرنے کے لیے اس میں ایک علیحدہ فیچر ہوگا اور اس کے متعارف ہونے کے بعد کسی پیغام کے ڈلیٹ ہونے میں تاخیر ہو سکتی ہے تاکہ پیغامات پر انتباہ جاری کیا جا سکے۔  اپنے تکنیکی دستاویز میں فیس بک نے وضاحت کی ہے کہ اسے سادہ متن پر مشتمل پیغامات تک اس وقت تک رسائی نہیں ہوگی جب تک کہ خفیہ بات چیت میں شامل کوئی شخص اس کے بارے میں رپورٹ نہیں کرتا۔

623 total views, 2 views today

Short URL: http://tinyurl.com/j5m3eg4
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...