امتحانی مرکز میں نہ پانی نہ پنکھے نہ واش روم کی سہولت،کئی طالبات کی حالت غیر

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد (ایف یو نیوز) فاروق آباد، بچیوں کے امتحانی مرکز میں نہ پانی نہ پنکھے،پرچہ لیٹ، کئی طالبات کی حالت غیر، شہریوں کا احتجاج۔فاروق آباد میں جاری انٹر کے امتحانات کے لئے طالبات کو بغیر پانی اور بغیر پنکھوں کے امتحانی مرکز میں امتحان دینے پر مجبور کر دیا گیا۔ انتظامی فقدان کی وجہ سے پہلا پرچہ پچیس منٹ لیٹ۔ کئی طالبات کی حالت غیر۔ اطلاعات کے مطابق صوبے میں بھر میں جاری انٹر کے امتحانات کے لئے فاروق آبادگورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی جس عمارت کو امتحانی مرکز بنایا گیا ہے اس میں نہ تو پانی اور واش روم کی سہولت ہے اور نہ ہی پنکھوں کی۔ شدید گرمی میں بغیر پانی اور پنکھوں کے امتحان دیتے ہوئے کئی بچیوں کی حالت غیر ہو گئی ۔ اس صورت حال نے وہاں موجود امتحانی عملے کو بھی مشکل میں ڈال دیا اور عملے کی ارکان شدید گرمی میں غیرمکمل امتحانی انتظامات پر متعلقہ حکام کو کوستی ہوئی نظر آئیں۔بد انتظامی کی وجہ سے انٹر کا ہونے والا پیلا پرچہ کم و بیش آدھا گھنٹہ لیٹ شروع ہوا ۔اس کے باوجود امتحانی عملے نے طالبات کو اضافی وقت دینے سے انکار کر دیا۔ جماعت اسلامی زون 169 کے نائب امیرمرزا عمران نے ڈاکٹر انیس احمد، رانا واجد نعیم، حافظ سعادت حیات، محمد اکرم مہر، مرزا بدر منیر ، حافظ عبدالجبار اور دیگرمعززین علاقہ کے ہمراہ اس صورت حال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نااہل ذمہ داران کے خلاف کارروائی کریں اور ہنگامی طور پر بچیوں کے امتحانی مراکز میں پنکھوں ، ٹھنڈے پانی اور واش روم کی سہولت مہیا کی جائے۔ انھوں نے کہا کہ متعلقہ حکام کی ذمہ داری ہے کہ وہ کسی بھی عمارت کو امتحانی مرکز قرار دینے سے پہلے اس میں موجود ضروری سہولیات کی موجودگی کو یقینی بنائیں لیکن صاحب لوگوں کو چونکہ گرمی زیادہ لگتی ہے اس لئے وہ ٹھنڈے دفاتر سے باہر نکلنے کی زحمت ہی نہیں کرتے جس کا خمیازہ قوم کے بچوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے حکومت سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ2010 سے نا مکمل گورنمنٹ ڈگری کالج کی عمارت کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور اس میں فوری طور پر اساتذہ کا تقرر کیا جائے تا کہ یہاں تدریسی عمل باقائدگی سے جاری ہو سکے۔

Short URL: Generating...
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *