جعلی اور ناقص سپرے کے باعث ڈینگی کی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد (ایف یو نیوز) ڈینگی کے خاتمہ کیلئے ہمیں اپنی طرز زندگی تبدیل کرنا ہوگی، عوام کی مدد کے بغیر ڈینگی کو ختم کرنا ممکن نہیں ہے، جعلی اور ناقص سپرے کے باعث ڈینگی کی پیداوار میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے ان خیالات کا اظہار سماجی ادبی تنظیم ’’انیشیٹو فار سوشل ڈویلپمنٹ(رجسٹرڈ) فارق آباد کے صدربابر علی نے انجمن تاجران اپروچ روڈ اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے باہمی اشتراک سے ڈینگی وائرس کی آگاہی کیلئے انسداد ڈینگی ڈے کے موقع پر منعقدہ واک سے خطاب کرتے ہوئے کیا واک کے شرکاء نے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر ڈینگی مچھر اور لاروا کو تلف کرنے کی ہدایت درج تھیں شہر بھر سے اہم شخصیات اور اہلیان علاقہ کی کثیر تعداداور ڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر میاں تنویر طارق ،رانا نبیل عظمت ،محمد عارف انصاری نے خصوصی شرکت کی ،واک کے اختتام صدر انیشیٹو فار سوشل ڈویلپمنٹ بابر علی خطاب کرتے کہا کہ ڈینگی کے خاتمہ اور وباء کی آگاہی کیلئے ہمیں اپنی طرز زندگی تبدیل کرنا ہوگی عوام کی مدد کے بغیر ڈینگی کو ختم کرنا ممکن نہیں ہے،اپنے گھروں میں موجود گملوں ،ٹائروں اور دیگر چیزوں میں صاف پانی زیادہ دیر تک کھڑا نہ ہونے دیں کیونکہ اس پانی میں ڈینگی لاروا پید اہو سکتا ہے ،صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں انہوں نے مزید کہا کہ اس واک کا مقصد عوام الناس میں ڈینگی مچھر اوروبا ء کے بارے میں آگاہی اور شعور بیدار کرنا ہے ریلی میں ڈینگی کی معلومات پر مشتمل پمفلٹ اور بروشر تقسیم کیئے گے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/zbwv2e7
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *