۔6ستمبر1965ملکی تاریخ کا اہم ترین اور یادگار دن ہے ، ہندوستان نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا، ہماری فوج نے منہ توڑ جواب دیا

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن ( ایف یو نیوز) 6ستمبر1965ملکی تاریخ کا اہم ترین اور یادگار دن ہے اس دن ہمارے دشمن پڑوسی ملک ہندوستان نے رات کی تاریکی میں اپنے ناپاک عزائم کو کامیاب کرنیکی کی خاطر بزدلانہ حملہ کیا تھا جس کا ہمارے فوج کے جوانوں نے منہ توڑ جواب دے کر شرمندہ کیا ان خیالات کا اظہار یوم دفاع پاکستان کی تقریب کے موقع پر معروف قانون دان ڈسٹرکٹ آرگنائزر مسلم لیگ ن لائر ونگ امیدوار ٹیکنو کریٹ ضلع کونسل میڈم منزہ بخاری ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ6ستمبر1965 سترہ روز کی جنگ میں افواج پاکستان نے جس جواں مردی اور محب وطن ہونے کے ناطے سرحدوں کی حفاظت کر کے دشمن کودندان شکن جواب دیکر ہمیشہ کے لئے ہندوستان کی توپوں کو خاموش کر کے پوری دنیا پر ثابت کر دیا کہ ملکی ملی حفاظت کی خاطر پاکستان فوج اپنا دفاع کرنا بخوبی جانتی ہے6ستمبر1965 کی جنگ میں بہادر فوجی افسران اور جوانوں میجر راجہ عزیز بھٹی، میجر طفیل، میجر شبیر، یونس شہداء اور دیگر شہداء نے اپنی قربانیاں دیکر ثابت کر دکھایا کہ افواج پاکستان دنیا کی بہترین فوج ہے محترمہ منزہ بخاری ایڈووکیٹ نے بتایاکہ وطن عزیز پر بزدلانہ حملہ کی صورت میں ہماری فوج نے بھارتی بھگوڑوں کو ناکوں چنے چبوائے اور ایسا سبق سکھایا کہ آئندہ مکار دشمن کبھی بھی پاکستانی سرحدوں کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھ سکے اس موقع پر میاں فاروق وٹو ایڈووکیٹ ،عمردراز حسین سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن، مہناز سعید ضلعی صدر وومن ونگ مسلم لیگ ن، نایاب اطہر ضلعی صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ، ریحانہ عباسی سٹی صدر مسلم لیگ ن بھی موجود تھیں۔

Short URL: http://tinyurl.com/huyogtm
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *