حالیہ بارشوں اورمتوقع بارشوں وسیلاب کے پیش نظر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے جامع اقدامات کیے جائیں : ڈپٹی کمشنر

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن( بیورورپورٹ) حالیہ بارشوں اورمتوقع بارشوں وسیلاب کے پیش نظر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے جامع اقدامات کیے جائیں ،تمام محکمے غیر معمولی حالات میں فوری ریسپانس کے عمل کو یقینی بناتے ہوئے ہر ممکن طریقے سے مصائب میں گھرے ہوئے لوگوں کی مدد کریں اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے ، این ڈی ایم اے/ پی ڈی ایم اے کی گائیڈ لائن پر عمل درآمد کریں ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے بلائے گئے اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر احمد افنان ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیوم قدرت ، اے سی پاکپتن علی عاطف ، اے سی عارفوالہ افتخار حسین بلوچ ، ڈی او ایمر جنسی ریسکیو 1122 ڈاکٹر احتشام مظہر ، ڈی او انفارمیشن سید سلمان حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ریاض احمد ، ایم ایس ڈاکٹر امان اللہ ، ڈی ڈی ایچ او زاہد حیدر ، ایس ڈی او واپڈا محمد اقبال بھٹی ، ڈی ایس پی غلام محمد ،ایکسین واپڈا عارفوالہ ، ایکسین پی ایچ ای ڈی امجد علی سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی ، ڈی او ایمر جنسی ریسکیو1122 ڈاکٹر احتشام مظہر نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ریسکیو1122 کی بھی ناگہانی حالات میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ، ڈی ڈی زراعت توسیع ریاض احمد نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے گندم کی فصل کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا ،ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے میونسپل کمیٹی کے حکام کو ہدایات جاری کیں کہ حالیہ اور متوقع بارشوں کے پیش نظر نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنائیں اور شہر کے مختلف مقامات اور محلوں سے کوڑز کرکٹ فوری طور پر اٹھوائیں ، انہوں نے محکمہ جنگلات کے حکام کو ہدایات جاری کیں کہ شاہرات کے کنارے حادثات کا سبب بننے والے درختوں کی کٹائی کی جائے ، بجلی کی غیر اعلانیہ بندش و دیگر سہولیات کی عدم فراہمی کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے واپڈا حکام کی سر زنش کی اور انہیں سروسز کے معیار کو بہتر کرنے کی تلقین کی ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے ضلع کونسل ، میونسپل کمیٹی ، ہیلتھ ، واپڈا، ریسکیو 1122 ،لائیو سٹاک سمیت تمام متعلقہ محکوں کے افسران کو ہدایات جاری کیں حالیہ بارشوں اورمتوقع بارشوں وسیلاب کے پیش نظر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور تمام ادارے حکومتی ہدایات کے مطابق عوام کو سہولیات فراہمی کیلئے باہمی ربط ورابطہ کے ساتھ اقدامات کریں ۔

Short URL: http://tinyurl.com/y69hrwly
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *