کپڑے ٹھیک سلائی نہ کرنے پر بااثر افراد نے غریب درزی کا بازو توڑ دیا

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد ( سید تقی رضا شاہ) کپڑے ٹھیک سلائی نہ کرنے پر بااثر افراد نے غریب درزی کا بازو توڑ دیا ، ڈاکٹروں کے مطابق زخمی فاروق کے بازو کی ہڈی دو جگہ سے ٹوٹ چکی ہے جس وجہ سے بازو ساری عمر کیلئے ضائع ہونے کا خدشہ ہے ۔ تین دن گذرنے کے باوجود پولیس نے ملزمان کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی ورثا کا شدید احتجاج ،زخمی درزی محمد فاروق یونس کو ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میں داخل کروادیا گیا ڈاکٹروں کے مطابق زخمی فاروق کے بازو کی ہڈی دو جگہ سے ٹوٹ چکی ہے جس وجہ سے بازو ساری عمر کیلئے ضائع ہونے کا خدشہ ہے ،بتایا گیا ہے کہ مانانوالہ تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ فیصل ٹاؤن کے رہائیشی محنت کش محمد فاروق یونس جوکہ کپڑے سلائی کرکے اپنے والدین کی کفالت کر رہا ہے سے مقامی بااثر ملزمان رانا عمیر ،رانا شہزاد اور ظہیر وسیر وغیرہ نے سوٹ سلائی کروائے سلائی میں نقص ہونے کہ وجہ سے ملزمان سیخ پا ہوگئے اور درزی فاروق کے گھر میں گھس کر چادر اور چادریواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے فاروق کو شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کا وہ بازو توڑ دیا جس سے اس نے کپڑے سلائی کیئے تھے فاروق کو زخمی حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا ہے ڈاکٹر ز کے مطابق بازو کی ہڈی دو جگہ سے ٹوٹ پھوٹ گئی ہے جس وجہ سے بازو ساری عمر کیلئے ضائع ہونے کا خدشہ ہے تاہم تھانہ سٹی کے کچھ ملازمین کے بااثر ملزمان کے ساتھ تعلق ہونے کی وجہ سے ابھی تک پولیس میڈیکل وصول کرنے اور مقدمہ درج کرنے سے گریزاں ہے ڈی پی او شیخوپورہ عمران کشور سے اصلاح و احوال کا مطالبہ ہے ۔

159 total views, 3 views today

Short URL: //tinyurl.com/yymr5yfa
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *