سرحد ی چیک پوسٹ قدرت آباد پر گاڑیوں کی مانیٹرنگ اور کاغذات کی چیکنگ کے کمپیوٹرائزڈ نظام کا افتتاح کیا

Print Friendly, PDF & Email

واں بھچراں (ایف یو نیوز) آر پی اوسرگودھا ذوالفقار حمید نے واں بھچراں کی پولیس چیک پوسٹ قدرت آباد کا معائنہ کیا اور سرگودھا میانوالی روڈ پر سرحد ی چیک پوسٹ قدرت آباد پر گاڑیوں کی مانیٹرنگ اور کاغذات کی چیکنگ کے کمپیوٹرائزڈ نظام کا افتتاح کیا ،ڈی پی اومیانوالی صادق علی ڈوگراور ڈی ایس پی چوہدری شبیر گجر نے کمپیوٹرائز ڈ نظام کے بارے میں آر پی اوکو بریفنگ دی ۔اس موقع پر آر پی او ذوالفقار حمید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گاڑیوں کی سمگلنگ اور جعلی نمبرز پلیٹ رکھنے والی گاڑیوں کی روک تھام کیلئے واں بھچراں قدرت آباد کی پولیس چیک پوسٹ کوکمپیوٹرائزڈکردیاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ میانوالی پولیس کی کارکردگی مثالی ہے ،اشتہاری ،ڈکیت ،چور اور منشیات فروش کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جرائم کے خاتمہ کیلئے عوام اور صحافیوں کا تعاون بے حد ضروری ہے ۔آر پی او سرگودھا نے ایس ایچ اوتھانہ واں بھچراں محمد رمضان سگو کو چیک پوسٹ قدرت آباد پرسیکورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر شاباش دی ۔اس موقع پر رانامحمداصغرسینئر صحافی و جنرل سیکرٹری انجمن تاجران واں بھچراں ،شیخ انوارالحق ڈپٹی سیکرٹری مسلم لیگ ن ،مسلم لیگی رہنما میاں نصراللہ ناصر آف شادیہ،صحافی برادری رانامحمدذیشان،ذولفقار علی میانوالی بھی موجود تھے۔

716 total views, 2 views today

Short URL: //tinyurl.com/jakjjb9
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *